پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی

پی ایس ایل کے شیڈول میں تبدیلی

لاہور(صدائے سچ نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 2020 کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔

فیصلے کے مطابق پی ایس ایل 2020 کو چار روز تک محدود کردیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق اب 34 کی بجائے 33 میچز کھیلے جائیں گے۔

نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم سے دوپہر 2 بجے پہلے سیمی فائنل میں مد مقابل آئے گی۔ جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پی سی بی کی کھلاڑیوں کوPSL سےدستبردارہونےکی پیشکش

ایونٹ کا فائنل 18 مارچ بروز بدھ شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے ہوگا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔

پی سی بی اس حوالے سے حکومتِ پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول آئندہ چاروں میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کے بارے میں بھی مقامی حکومت کی سفارش پر عمل کیا جائے گا۔ اس حوالے سے حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔

نیا شیڈول:

13 مارچ: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت رات 8 بجے۔

14 مارچ: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، نیشنل اسٹیڈیم کراچی شام 7 بجے۔

15 مارچ: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز، قذافی اسٹیڈیم لاہور دوپہر 2 بجے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز، نیشنل اسٹیڈیم کراچی شام 7 بجے۔

17 مارچ: پہلا سیمی فائنل (1 بمقابلہ 4) دوپہر 2 بجے، قذافی اسٹیڈیم لاہور۔

دوسرا سیمی فائنل (2 بمقابلہ 3) شام 7 بجے، قذافی اسٹیڈیم لاہور۔

18 مارچ: فائنل شام 7 بجے، قذافی اسٹیڈیم لاہور۔

x

Check Also

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی ...