لنڈی کوتل کی 3 سالہ بچی میں پولیو کی تصدیق

پشاور(صدائے سچ نیوز)خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں 3 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلع خیبر کے فیلڈ سپروائزر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عثمان کے مطابق متاثرہ بچی فریحہ کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے تھے،جس کے باوجود اس میں پولیو وائرس موجود ہے۔

انہوںنے مزید بتایا کہ متاثرہ بچی کا تعلق لنڈی کوتل کے گاؤں نیکی خیل سے ہے جس میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے ہونے کے بعد رواں سال خیبر میں پولیو کے رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر عثمان نے یہ بھی بتایا کہ پولیو کے ان 7 رجسٹرڈ کیسز میں سے 3 بچوں کا تعلق تحصیل باڑہ، 2 کا تعلق لنڈی کوتل اور 2 بچوں کا تعلق تحصیل جمرود سے ہے۔

x

Check Also

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی ...