کورونا کا خدشہ، پنجاب میں جشنِ بہاراں منسوخ

کورونا کا خدشہ، پنجاب میں جشنِ بہاراں منسوخ

لاہور(صدائے سچ نیوز)کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں جشنِ بہاراں اور دوسرے میلے 3 ہفتے کے لیے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

چیف سیکریٹری پنجاب اعظم سلیمان خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا۔

پنجاب کے چیف سیکریٹری اعظم سلیمان خان نے اجلاس میں پنجاب بھر میں 3 ہفتوں کے لیے تعلیمی ادارے بند رکھنے اور عوامی اجتماعات نہ کرنے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے بتایا کہ اگلے 3 ہفتو ں کے دوران ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کر دیئے گئے ہیں، تمام ٹیوشن سینٹرز اور دینی مدارس بھی تین ہفتے کے لیے بند رکھے جائیں گے۔

چیف سیکریٹری پنجاب نے بتایا کہ دینی مدارس میں مقیم غیر ملکی طلبہ کو مدارس کے ہاسٹل میں رہنے کی اجازت ہو گی، جبکہ صوبے بھر میں تمام شادی ہال بھی 3 ہفتوں کے لے بند رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے 3 ہفتوں کے لیے صوبے میں تمام مذہبی اجتماعات  و تقریبات کے علاوہ تمام سرکاری اور نجی اسپورٹس فیسٹیول بھی منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔

چیف سیکریٹری پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ تین ہفتوں کے لیے صوبے کی تمام جیلوں میں مقیم قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ، پی ایس ایل کے میچز شائقین کے بغیر منعقد ہوں گے۔

x

Check Also

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی ...