PCB خدمات لے تو اچھے آل راؤنڈر فراہم کرسکتا ہوں: عبدالرزاق

PCB خدمات لے تو اچھے آل راؤنڈر فراہم کرسکتا ہوں: عبدالرزاق

لاہور(صدائے سچ نیوز)سابق ٹیسٹ کرکٹر آل راونڈر اور پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے بالنگ کوچ عبدالرزاق کا کہنا ہے پی سی بی ان کی خدمات لے تو وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے اچھے آل راونڈر پاکستان کو فراہم کرسکتے ہیں پاکستان ٹیم میں اس وقت ہارڈ ہِٹر کی کمی ہے ۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اجرک پہنے عبدالرزاق نے میڈیا سے گفتگو کی۔ یہ سندھی اجرک کا تحفہ کراچی پریس کلب کی جانب سے عبدالرزاق کو دیا گیا تھا ۔

عبدالرزاق نے کہا کہ پی ایس ایل کامیابی کی طرف جارہی تھی لیکن عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہورہی ہے، دنیا میں اسپورٹس کی سرگرمیاں بند ہوچکی ہیں لیکن پی سی بی کا اچھا قدم ہے کہ پی ایس ایل کو مکمل کرارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فائیو میں کوئٹہ کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار ٹریولنگ شیڈول کو قرار نہیں دیں گے۔ یہ ٹی ٹوئِنٹی کرکٹ ہے پچھلے چار سال سے ہم پی ایس ایل میں ٹاپ پر فِنش کرتے تھے لیکن اس بار ٹیم نے اچھا نہیں کھیلا ۔

انہوں نے کہا کہ ان شکست سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملے گا امید ہے آئندہ ایونٹ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

عبدالرزاق نے کہا کہ امیدیں اب بھی روشن ہیں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

ایک سوال پر عبدلرزاق نے کہا کہ اگر انہیں پی سی بی موقع دیا تو وہ پاکستان ٹیم کیلئے بہترین آل راونڈر نکال سکتے ہیں۔

 عبدالرزاق ایک کامیاب آل راؤنڈر رہے ہیں آل راؤنڈر کوچ کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بیٹسمین اور بولرز دونوں کو کوچنگ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر کوچنگ کا موقع ملا تو ہارڈ ہِٹر کھلاڑی سامنے لاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی کہتے ہیں کہ انہوں نے رزاق کو دیکھ کر ہیٹنگ کرنا سیکھی جب وہ انہیں دیکھ کر سیکھ سکتا ہے تو میری کوچنگ میں کھلاڑی کتنا زیادہ سیکھ سکتے ہیں۔

 حسن علی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل پوری توجہ مانگتا ہے جب آپ توجہ کرکٹ کے بجائے دوسرے کاموں میں کریں گے تو اس کا برا اثر کرکٹ پر پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کو یہ سیکھنا چاہیے کہ کرکٹ میں صرف پیسہ ہی نہیں ہے محنت کر کے ہی کوئی اچھا کرکٹرز بن سکتا ہے ، عبدالرزاق نے امید ظاہر کی کہ جلد پوری دنیا کورونا وائرس سے نجات پالے گی اور کھیلوں کی سرگرمیاں پھر سے شروع ہوجائیں گی۔

x

Check Also

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی ...