پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا، شین واٹسن

پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا، شین واٹسن

لاہور(صدائے سچ نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راونڈر شین واٹسن نے کہا ہے کہ ابھی پی ایس ایل سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ نہیں کیا،پاکستان آکر بہت اچھا لگا،ہوسکتا ہے اگلے سال پھر آئوں۔

شین واٹسن نے کہا کہ ہماری ٹیم اب تک اپنی روایتی پرفارمنس نہیں دے سکی، ہمارے پاس عمر اکمل جیسا ورلڈ کلاس مڈل آرڈر بیٹسمین نہیں، اس کے نہ ہونے سے ایک بڑا خلاپیدا ہوا، پھر ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بولرز تھے، وہ اتنے تجربہ کار نہیں جس کی وجہ سے وہ پرفارمنس نہ ہو سکی جو امید کی جارہی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں شین واٹسن نے کہا کہ پی ایس ایل سے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا، ہوسکتا ہے کہ میں اگلے سال بھی یہاں آؤں، مجھے پاکستان آکر بہت اچھا لگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹف ٹورنامنٹ ہے، کوالٹی کے اعتبار سے بھی یہ لیگ زبردست ہے، فاسٹ بولرز کی ایک اچھی تعداد موجود ہے جو 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بولنگ کرتے ہیں۔

x

Check Also

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی ...