مقبوضہ کشمیر، اننت ناگ میں 4 افراد شہید

مقبوضہ کشمیر، اننت ناگ میں 4 افراد شہید

سرینگر(صدائے سچ نیوز)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی مسلسل جاری ہے جس کے نتیجے میں ہر روز معصوم کشمیری شہید کر دیئے جاتے ہیں یا زخمی ہو کر زندگی بھر کے لیے معذور ہو جاتے ہیں ہیں۔

کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے مزید 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی فورسز نے آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے دیا لگام کا محاصرہ کرتے ہوئے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے۔

کشمیری میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ محاصرے کی آڑ میں گھر گھر تلاشی کے دوران بھارتی ظالم فورسز نے فائر نگ کر کے 4 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

x

Check Also

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی ...