کورونا، مائیکروسافٹ کے دنیا بھر میں اسٹورز بند

کورونا، مائیکروسافٹ کے دنیا بھر میں اسٹورز بند

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور بچاؤ کے پیش نظر مائیکرو سافٹ نے دنیا بھر میں اپنے اسٹورز غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مائیکروسافٹ نے غیر معینہ مدت کے لیے اپنے اسٹورز بند کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ امریکی ہیلتھ کیئر حکام کی جانب سے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے طبی سامان نا کافی ہونےکا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں کورونا وائرس کی پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد امریکا بھر میں مریضوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

شکاگو میں بھی بارز ، ریسٹورانٹس اور تھیم پارک بند کردیئے گئے ہیں جبکہ کینیڈا نے امریکا سے آنے والوں کے علاوہ تمام غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کردیں ہیں۔

اسپین کے علاقائی رہنما موناکو کے اسٹیٹ منسٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔

دوسری جانب برازیل کے نائب وزیر معیشت بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، برازیلین وزیر 10 دن قبل امریکی صدر سے ملاقات کرنے والے وفد میں بھی شامل تھے۔

آئیوری کوسٹ میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کے لیے پروازیں معطل کردیں ہیں۔

x

Check Also

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی ...