کورونا وائرس وفاقی سیکرٹریٹ پہنچ گیا،ایک سرکاری افسرمیں وائرس کی تصدیق

کورونا وائرس وفاقی سیکرٹریٹ پہنچ گیا،ایک سرکاری افسرمیں وائرس کی تصدیق

اسلام آباد(صدائے سچ خصوصی رپورٹ)وفاقی سیکرٹریٹ کیبنٹ ڈویژن کے سیکشن افسرمیں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد وفاقی ملازمین میں خوف و ہراس پھیل گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دوتین روز میں یہ افواہیں چل رہی تھیں کہ کیبنٹ ڈویژن کے ایک ایڈیشنل سیکرٹری کو رونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے

اس حوالے سے کیبنٹ ڈویژن کے اعلی افسران سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل سیکرٹری کے کورونا وائرس کے شکار ہونے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں یہ افواء تھی،جبکہ جمیل نامی ایک سیکشن افسرکاکورونا وائرس کے حوالے سے ٹیسٹ مثبت آیا ہے ہے جس کے بعدان سے ملنے والے ڈپٹی سیکرٹری،جوائنٹ سیکرٹریز،جونیئر سٹاف کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں

روزنامہ صدائے سچ میں چھپنے والی خبر کا عکس
روزنامہ صدائے سچ میں چھپنے والی خبر کا عکس

تاہم مزیدکسی ملازم یا افسرمیں کورونا وائرس کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم جیسے ہی ٹیسٹوں کے نتائج سامنے آئیں گے تو اس حوالے سے حتمی صورتحال سامنے آجائے گی

موجودہ صورتحال میں کیبنٹ ڈویژن کی عمارت میں قائم کیبنٹ ڈویژن،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ،بین الصوبائی رابطہ وزارت او ر وزارت اطلاعات و نشریات کے دفاترموجود ہیں جس میں ان کے وزراء ،وفاقی سیکرٹریز،ایڈیشنل سیکرٹریز،جوائنٹ سیکرٹریز،سیکشن آفیسرز اورماتحت عملے سمیت دیگر لوگ کام کرتے ہیں

جن میں شدید خوف و ہراس پایاجارہا ہے کچھ لوگوں نے اس صورتحال کے باعث چھٹیاں لینا شروع کردی ہیں کیبنٹ ڈویژن میں تمام محکمے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں خاص کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پورے ملک کی بیوروکریسی کے نظام کو دیکھتی ہے اوراس میں ملک بھر سے تمام چھوٹے بڑے افسران مختلف امورکے سلسلے میں آتے ہیں اس صورتحال کو انتہائی تشویشناک قراردیا جارہاہے حکومت کی کوشش ہے کہ کورونا وائرس سے مزید افسران و ملازمین کو بچایا جاسکے۔

ایک تبصرہ

  1. اصل مصنف کا لنک: کورونا، ایران میں مزید 127اموات، تعداد1800 سے تجاوز - SADAESACH News

x

Check Also

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی ...