بلوچستان میں طوفانی بارش و سیلابی ریلے، شاہراہ بند

بلوچستان میں طوفانی بارش و سیلابی ریلے، شاہراہ بند

بلاچستان(صدائے سچ نیوز)شمال مشرقی اور مغربی بلوچستان میں طوفانی بارشیں اور ژالہ باری ہوئی ہے، چمن اور گردونواح میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

 جبکہ ہرنائی میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث پنجاب بلوچستان شاہراہ بند ہوگئی ہے۔ سروتی حفاظتی بند بھی ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں سیلابی ریلہ شہر میں داخل ہوگیا اور ایک گاڑی آبی ریلے میں بہہ گئی۔

لوگوں کا بلڈ گروپ کووڈ 19 کے خطرے پر اثرانداز ہوسکتا ہے، تحقیق

لیویز کے مطابق اس میں سے لوگوں کو نکال لیا گیا، لیویز کا مزید کہنا ہے کہ پانی گلی محلوں میں داخل ہوگیا ہے، سیکڑوں افراد پھنس گئے،  شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر پناہ لےلی ہے۔

لیویز کا کہنا ہے کہ رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ متاثرہ علاقوں میں ایف سی، لیویز اور پولیس کی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں، وادی زیارت، دکی، سنجاوی میں بھی موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوئی ہے۔

کرونا وائرس کے پھیلاو کا خطرہ،میٹروبس سروس بند کر دی گئی

ادھر شیلا باغ، توبہ اچکزئی، مسلم باغ اور توبہ کاکڑی میں کئی گھنٹوں سے بارش جاری ہے۔ سرحدی علاقوں میں موسلادھار بارش کی وجہ سے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

x

Check Also

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی ...