پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 242 ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 242 ہوگئی، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(صدائے سچ نیوز)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 242 ہوگئی ہے۔

عثمان بزدار نے صوبے کے عوام کا دو روز گھر پر رہنے پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کڑے وقت میں ذمہ داریاں نبھانے والوں کو سلام پیش کرتاہوں۔

لوگوں کا بلڈ گروپ کووڈ 19 کے خطرے پر اثرانداز ہوسکتا ہے، تحقیق

انہوں نے کہا کہ 6 اپریل تک صوبہ بھر کےبازار، شاپنگ مال، نجی اور سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کے وسیع ترمفاد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی جبکہ 14دن تک فوج اور سول ادارے احکامات پرعمل درآمد یقینی بنائینگے۔

کرونا وائرس کے پھیلاو کا خطرہ،میٹروبس سروس بند کر دی گئی

انہوں نے کہا کہ یہ کرفیو یا لاک ڈاؤن نہی ںہے اور پنجاب میں کسی چیز کی کوئی کمی نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارے پاس ماہرین کی کمی نہیں، روزانہ کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں اسے تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں موبائل آگاہی مہم کا بھی آغاز کر دیا ہے۔

x

Check Also

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی ...