لاک ڈاؤن کا پہلا دن، وزیراعلیٰ کی اپیل پر عملدرآمد جاری

لاک ڈاؤن کا پہلا دن، وزیراعلیٰ کی اپیل پر عملدرآمد جاری

کراچی(صدائے سچ نیوز)سندھ بھر میں لاک ڈاون کے پہلے دن وزیراعلی مراد علی شاہ کی اپیل پر عمل درآمد جاری ہے۔

صوبے میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پولیس ایکٹو، شہری محتاط، کاروبار بند اور سڑکیں سنسان ہیں۔

لاک ڈاؤن کے حوالے سے پولیس نے میگا فون پر اعلانات کیے، کراچی، حیدر آباد، سکھر سمیت مختلف شہروں میں لوگ گھر تک محدود ہوگئے۔

شاہراہوں پر فوج، رینجرز اور پولیس نے فلیگ مارچ کیا جبکہ کراچی کے مختلف مقامات پر کنٹینر لگاکر روڈ بند کردیے گئے۔

پولیس نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں متعدد افراد کو حراست میں لے لیا، لاٹھی چارج کیا اور موقع پر سزائیں بھی دیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران سبزی، کریانہ اور میڈیکل اسٹورز کو استثنیٰ حاصل ہے، کل سے کراچی اور سکھر ایئر پورٹ مقامی پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

x

Check Also

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی ...