ترجمان پنجاب حکومت کا 3ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا اعلان

ترجمان پنجاب حکومت کا 3ماہ کی تنخواہ کورونا فنڈ میں دینے کا اعلان

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے 3 ماہ کی تنخواہ کورونا ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہیں وزیراعلیٰ پنجاب کے ریلیف فنڈ میں جمع کرائیں گی۔

انہوں نے ساتھ ہی ارکان اسمبلی سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی کم از کم ایک ماہ کی تنخواہ اس کارخیر میں دیں۔

مسرت جمشید نے مزید کہا کہ میرا ماننا ہے کہ پاکستان کے مخیر حضرات نے جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا ہےانہوں نے دل کھول کر اپنے بھائیوں کی امداد کی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے یہ بھی کہا کہ یوم پاکستان پر پوری قوم عہد کرتی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ساتھی پاکستانیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔

x

Check Also

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی کے چیئرمین کے عہدہ سے ہٹا دیاگیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان نے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی توانائی ...