نئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی تقرری کیلئے تین آپشنز،زاہدہ پروین فیورٹ - SADAESACH News
تازہ ترین
بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » نئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی تقرری کیلئے تین آپشنز،زاہدہ پروین فیورٹ

نئے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی تقرری کیلئے تین آپشنز،زاہدہ پروین فیورٹ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ:سیدتبسم عباس شاہ )حکومت کے پاس نئے وفاقی سیکرٹری اطلا عات ونشریات کے تقرر کے لیے اس وقت تین آپشنز ہیں ۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق پہلاآپشن گریڈ21 کی افسر زاہدہ پروین جو ہر حوالے سے فیورٹ قرار دی جا رہی ہیں انھیں گریڈ بائیس میں ترقی دیکر یا گریڈ اکیس میں سب سے سینئر ہونے اورپہلے ہی بطور ایڈیشنل سیکرٹری خدمات سرانجام دینے کے باعث اسی گریڈ میں پروموشن تک سیکرٹری انچارج مقررکردینا ہے۔ گریڈ اکیس کے دیگر افسران ظہور برلاس، طاہر خوشنود، ثمینہ وقار، میاں جہانگیر اقبال اور سعید جاوید میں سے کسی بھی افسر کو وزارت اطلاعات کا سیکرٹری انچارج لگادینا دوسرا آپشن ہے جبکہ تیسرے آپشن میں کسی دوسری سروس گروپ کے گریڈ 22کے افسر کو وفاقی سیکرٹری اطلاعات لگادینا وزیراعظم کا اختیار ہے۔زاہدہ پروین اس وقت وزارت اطلاعات ونشریات میں نومبر 2018سے بطور ایڈیشنل سیکرٹری خدما ت سرانجام دے رہی ہیں۔10جون کو موجودہ وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات شفقت جلیل کی ریٹائر منٹ کے بعد انفارمیشن گروپ کی وفاقی سیکرٹری اطلاعات کی سیٹ خالی ہو رہی ہے۔ جس پر موزوں افسر لگانے کے لیے تیاری کی جارہی ہے۔ اس وقت گریڈ اکیس میںانفارمیشن گروپ کے6افسران ہیں . میڈیا دشمن مسودہ تیار کرنے کے باعث وزارت بدر ہو نے والے ناصر جمال 4 مئی کو ریٹائر ہو گئے ہیں۔ اس کے بعد سینارٹی لسٹ میں سب سے اوپر مس زاہدہ پروین ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات کا نام ہے جن کے گر یڈ 21 میں سروس کے 14 مارچ کو 2سال پورے ہو رہے ہیں۔ اس لیے گریڈ 22 میں ترقی کی اہلیت کے لیے گر یڈ اکیس میں دو سال کی سروس کی سپریم کو رٹ کی شر ط یہ بھی پورا اترتی ہیں ۔گوڈائر یکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ظہور احمد برلاس اور مس زاہدہ پروین کی گریڈ 17 میں 30-11-85 بھرتی ہوئے تھے . لیکن گریڈاکیس میں ترقی پہلے زاہدہ پروین کی ہوئی اورظہور احمدبرلاس کی گریڈ اکیس میں ترقی قدرے تاخیر سے ہوئی ہے اس لیے انکی گریڈ 21 میں دو سال کی سرو س رواں سال نومبر میں پوری ہو گی وہ اس وقت زاہدہ پروین کے بعد گریڈ 21میں سب سے سینئر ہیں اور اپنی سروس کے دوران اہم ترین عہدوں پر کام کرچکے ہیں ۔ زاہدہ پروین نے اپنی سروس کا آغاز30-11-85 کو کیا تھا ٹریننگ کے بعد 1987 میں بطور انفارمیشن آفیسر 1999,ڈپٹی ڈائر یکٹر بنیں،2004 میں ڈائریکٹر انٹرنل پبلسٹی سائبر ونگ ، بورڈ آف انویسٹمنٹ اورڈائر یکٹرایڈورٹائزمنٹ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے بعدڈپٹی سیکرٹری وزارت دفاع کے طور پر کام کیا۔ 2010سے2013 تک دبئی میں پاکستانی سفارتخانے میں پریس قونصلر، وطن واپسی پر ڈائریکٹر جنرل اکادمی ادبیات اور اس کے بعد صدر پاکستان کی پریس سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وزارت ایسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق ان کی زیادہ تر اے سی آرز آئوٹ سٹینڈنگ، ویری گڈ اور گڈ ہیں۔ اس کے ساتھ گر یڈ 21 میں دو سال سروس کی سپریم کورٹ کی شرط بھی پوری کرتی ہیں۔اس طرح وہ گریڈ 22 میں ترقی کے لیے تمام شرائط پوری کرتی ہیں۔ اگلے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ میں ان کا نام گریڈ 22ترقی کے لیے بھیجاجائیگا۔اس وقت طاہر خوشنودپریس سیکرٹری ٹو پریذیڈنٹ ، ثمینہ وقارڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی ، میاں جہانگیر اقبال پرنسپل انفارمیشن آفیسر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور سعید جاویدبطور جوائنٹ سیکرٹری میڈیا وزیراعظم سیکرٹریٹ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔

x

Check Also

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان ، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے تین افسران اور گریڈ 20 کے پانچ افسران کی الیکشن کمیشن سے ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت مانگ لی