بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » کاروں آئی فون پر سمیت متعدد اشیاء پر 90فیصد درآمدی ڈیوٹی ، منی بجٹ کی تیاریاں عروج پر

کاروں آئی فون پر سمیت متعدد اشیاء پر 90فیصد درآمدی ڈیوٹی ، منی بجٹ کی تیاریاں عروج پر

اسلام آباد(ملک الیاس سے)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تجارتی خسارہ کم کرنے کے لئے آئندہ چند روز میں آنے والے منی بجٹ میں آئی فون ،کاروں ،سبزیوں،پھلوں سمیت متعدد اشیاء کی در آمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی80 سے 90 فیصد تک عائد کرنے کا ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے۔اس حوالے سے ایف بی آر نے مختلف تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے،اس کے علاوہ ایکسپورٹ آئٹم پر درآمدی ڈیوٹی کم کرنے کی تجاویز زیر غور ہیں تاکہ بر آمدات میں نمایاں اضافہ کیا جاسکے،اس وقت 1994 آئٹمز کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے جن میں 50 فیصد پر درآمدی ڈیوٹی بڑھائی جا رہی ہے۔جبکہ لیگژری آئٹمز ،اٹھارہ سو سی سی کاروں،ٹائروں،ٹائلز،پیپر،سبزیوں،پھلوں سمیت کئی اشیاء کی در آمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی80 سے 90 فیصد تک کرنے کا سوچا جا رہا ہے،اس وقت تجارتی خسارہ 17.7 ارب ڈالر ہے جو کہ گزشتہ سال سے پانچ فیصد زیادہ ہے۔570 آئٹمز کی در آمدپر گزشتہ سال اکتوبر میں پانچ سے نوے فیصدریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی تھی۔معاشی ماہرین کے مطابق وزیر خزانہ اسد صیح طریقے سے بجٹ کی تیاری نہیں کر سکے تھے جسکی وجہ سے پی ٹی آئی حکومت کو تیسرا بجٹ دینا پڑ رہا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔