بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » منی بجٹ کی منظوری، وزیراعظم کی زیِرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

منی بجٹ کی منظوری، وزیراعظم کی زیِرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

منی بجٹ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرنے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرنے کے بعد پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ، اس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ آج ہونے والے اجلاس میں وزیرخزانہ اسدعمر آج قومی اسمبلی اجلاس میں منی بجٹ پیش کریں گے۔ موجودہ حکومت کا یہ دوسرا منی بجٹ ہے۔

منی بجٹ کے لیے پیش کردہ تجاویز


ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں درآمدی اشیا پرکسٹمزاورریگولیٹری ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز ہے جبکہ غیرضروری لگژری اشیا کی درآمدپرڈیوٹی بڑھانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔موبائل فون، ڈبہ پیک دودھ، شیمپو، کریم، پنیر پر ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

ٹیکس فائلرز کے لیے فائلرزکےلیےبینکوں سےرقم نکلوانے پرودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنےکی تجویز ہے جبکہ نان فائلرزکےلیےوڈ ہولڈنگ ٹیکس پر 0.6 فیصدشرح برقراررکھنےکی تجویز بھی منی بجٹ میں شامل ہے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ منی بجٹ میں 18سوسی سی سےاوپرگاڑیوں پر10فیصدڈیوٹی بڑھانےکی تجویز بھی شامل ہے ، ساتھ ہی ساتھ 150اشیا کی درآمد پرڈیوٹی کم کرنے کی تجویز دی گئی ہے،برآمدی شعبےکےلیےخام مال کی درآمدپرڈیوٹی میں کمی کی تجویز بھی شامل ہے۔

منی بجٹ میں 2سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سولہ سو سی سی سے زائدگاڑیوں پردرآمدی ڈیوٹی میں اضافے کی تجویز بھی شامل ہے۔

سگریٹوں پرایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے درآمدی ڈیوٹی کی شرح ایک سے2فیصد تک بڑھائی جا سکتی ہے ۔

منی بجٹ میں کہا جارہا ہے کہ نان فائلرزپرگاڑیوں کی خریداری پرعائدپابندی ہٹانےکی تجویز دی جائے گی جبکہ منی بجٹ میں نان فائلرزپرجائیدادکی خریداری پرعائدپابندی برقراررہےگی۔دوسری جانب تنخواہ دارطبقے کودی گئی ٹیکس کیے لیے آمدنی کی حد کم کر نے سفارش کی گئی ہے۔انکم ٹیکس چھوٹ کی حد8لاکھ روپے سالانہ تک مقررکرنے کی تجویز منی بجٹ میں شامل ہے، اس تجویز کو اگر ابھی منظور نہ کیا گیا تو سالانہ بجٹ میں یہ تجویز پیش کی جائےگی۔

اسٹاک مارکیٹ پر ٹیکسوں میں کی کرتے ہوئے ان کے لیے ٹیکس مراعات کا اعلان متوقع ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شیئرزکی خریدو فروخت پر عائد ایڈ وانس ٹیکس کے خاتمے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

برآمدات کو بڑھانے کے لیے اقدامات کا اعلان کیاجائےگا۔ برآمد کنند گان کےلیےری فنڈکی فراہمی کا اعلان کیا جائےگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ آسان کاروباری اقدامات کااعلان کریں گے۔منی بجٹ میں آسان کاروبار کے لیے اصلاحات بھی تجویز کی جائیں گی۔

برآمدات سےمتعلق صنعتوں کےلیےخام مال،مشینری پرڈیوٹیزمیں کمی کی تجویز ہے جبکہ ٹیرف سلیب از سر نومقرر کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔موجودہ 16فیصدوالےٹیرف لائنزکو15فیصدکرنے کی تجویز ہے۔5فیصد والےٹیرف لائنزکو 4فیصد کرنے کی تجویز ہے۔

منی بجٹ میں سرمایہ کاری کےلیےسازگارماحول فراہم کرنےکےاقدامات کااعلان ہوگا۔ گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کاحل پیش کیاجائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔