فاتح باکسرمحمد وسیم کی وطن واپسی، کوئی استقبال کو نہ آیا - SADAESACH News
تازہ ترین
بنیادی صفحہ » پاکستان » فاتح باکسرمحمد وسیم کی وطن واپسی، کوئی استقبال کو نہ آیا

فاتح باکسرمحمد وسیم کی وطن واپسی، کوئی استقبال کو نہ آیا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)پاکستانی باکسر محمد وسیم دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے تو بھرپور استقبال کےلئے کوئی حکومتی نمائندہ نہ آیا ، ٹیکسی پر روانہ ہونا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد وسیم جو کہ دبئی میں منعقدہ پروفیشنل باؤٹ میں فلپائن کے باکسر کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرکےوطن لوٹے تو باکسنگ فیڈریشن، سرکاری عہدیداران اور عوام میں سے کوئی بھی ان کا استقبال کرنے نہیں پہنچا تھا۔

انہوں نے اپنی کامیابی مقبوضہ کشمیر کے عوام کے نام کی تھی۔محمد وسیم کامیابی کے بعد وطن واپس آئے تو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کےلئے کوئی حکومتی نمائندہ ہی نہیں پہنچا اور محمد وسیم نجی کمپنی کی ٹیکسی سروس پر روانہ ہوئے۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد وسیم نے کہا کہ میں نے وطن عزیز اور قوم کے لیے محنت کی ہے، دبئی میں مقابلے سے قبل افریقی مدمقابل سے بھی مقابلہ جیتا تھا، مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کروں گا اور اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا، ٹاپ 5میں آکر ورلڈ ٹائٹل کے لیے مقابلہ کروں گا، پاکستان کے لیے ورلڈ ٹائٹل میچ جیتنے کی کوشش کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ محمد وسیم ایک سال بعد رنگ میں دوبارہ اترے تھے، جیت سے ان کی رینکنگ میں بہتری آئے گی۔ گزشتہ سال باکسر محمد وسیم کو جنوبی افریقا کے باکسر مورتی متھالنے کے ہاتھوں ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں شکست ہوئی تھی۔

x

Check Also

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان ، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات و نشریات میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا پلان، الیکشن کمیشن سے اجازت مانگ لی

وزارت اطلاعات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے تین افسران اور گریڈ 20 کے پانچ افسران کی الیکشن کمیشن سے ٹرانسفر پوسٹنگ کی اجازت مانگ لی