بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » زائرین کیلئے خوشخبری،کربلا انٹرنیشنل ائیرپورٹ آئندہ سال مکمل ہوجائیگا، شاکرالبازی

زائرین کیلئے خوشخبری،کربلا انٹرنیشنل ائیرپورٹ آئندہ سال مکمل ہوجائیگا، شاکرالبازی

کربلا (رپورٹ:سید تبسم عباس شاہ) روضہ مطہر اور ضریح اقدس امام حسین اور حضرت عباس تیار کرنیکا شرف حاصل کرنیوالی کربلا کی معروف روحانی بزرگ شخصیت حاجی شاکرالبازی نے کہا ہے کہ کربلا انٹرنیشنل ائیرپورٹ اگلے ایک سال میں مکمل ہوجائیگا،جس سے زائرین کو بہت بڑی سہولت ملے گی

روزنامہ صدائے سچ سے خصوصی نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ کربلا انٹرنیشنل ائیرپورٹ کربلا سے 30کلومیٹر کے فاصلے پر بن رہاہے اس پر خاصا کام ہوچکا ہے ۔اب توقع یہ کی جارہی ہے کہ جس تیزی سے کام جاری ہے اگلے ایک سال میں یہ ائیرپورٹ مکمل ہوکر آپریشنل ہوجائیگا۔یہ ائیرپورٹ خالصتا زائرین کے لیے ہوگا۔

اس سے عراق کے دیگر ائیرپورٹس پر بوجھ کم ہوگا ۔ اربعین (چہلم ) امام حسین کے موقع پر 2کروڑ سے زائد زائرین کی آمد کے باعث اتنا رش ہوجاتا ہے کہ عراق کے تمام ائیرپورٹس بھی کم پڑ جاتے ہیں۔لوگوں میں زیارت امام حسین کا شوق اتنا زیادہ ہوتاہے کہ نجف بغداد سے جہاز نہ ملنے پر کربلا سے آٹھ دس گھنٹے دور ائیرپورٹس پر اترنا گوارہ کرلیتے ہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ حضرت ابوالفضل العباس کے روضہ مطہر کا گنبد پہلے سبز پتھر کاتھا۔ 1952ء میں اسے انھوں نے سونے سے بنایا جبکہ روضہ امام حسین کے روضے کا گنبد عرصہ دراز سے سونے کابنا ہوا تھا ْ۔ لیکن وقت گزرنے کیساتھ ساتھ اسکا رنگ خراب ہونا شروع ہوتو دوبارہ1984ء میں گنبد ایسے سونے کا بنایا ۔ جس کا رنگ سخت ترین موسمی اثرات کے باوجودبھی خراب نہیں ہوتا۔ایک مرتبہ بچپن میں امام حسین کی خواب میں زیارت کا شرف حاصل ہوا۔

جس میں دیکھاکہ امام حسین گھوڑے پر سوار اپنے روضہ مبارک کے حرم کے صحن میں اپنے زائرین کو اپنے دست اقدس سے پانی پلارہے تھے ۔میں بھی پانی لینے کے لیے آگے بڑھا تو آپ نے یہ کہہ کر مجھے پانی دینے سے انکار کردیا کہ” تم نماز نہیں پڑھتے اس لیے تمھیں اپنے ہاتھوں سے پانی نہیں پلائوں گا” ۔یہ سن کر میں یکدم بیدار ہوگیا۔اسوقت باقاعدگی سے نماز نہیں پڑھتاتھا۔اس خواب کے بعد سے ابتک 90سال کی عمرتک دوبارہ میں نے کبھی نمازنہیں چھوڑی۔

اس کے بعد اللہ تعالی نے مجھے روضہ مطہر اور ضریح اقدس امام حسین اور حضرت عباس کے علاوہ مولاعلی کے روضہ مبارک کی ضریح پربھی کام کرنے کا شرف عطافرمایا اور مہربانیوں کا یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔ میں ایک عام سنارتھا ْ ۔ مجھے اللہ تعالی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خانوادے نے اتنا نوازہ ہے کہ میں کسی طرح بھی ان نوازشات کا شکرادانہیں کرسکتا ۔کربلا،نجف،سامرہ، کاظمین میں اہلبیت علیھم السلام کے روضہ ہائے اقدس پر روزانہ سینکڑوں معجزات رونما ہوتے ہیں۔یہاں اللہ تعالی مذکورہ ہستیوں کے طفیل لوگوں کی ایسی دعائیںقبول اور حاجات برلاتاہے جوانسان کے نزدیک ناممکن ہوتا ہے۔

جس میں ڈاکٹروں کے نزدیک میڈیکل سائنس میں لاعلاج امراض میں بغیردواکے صرف دعا سے شفاء کے روزانہ کے درجنوں واقعات شامل ہیں۔اہلبیت علیھم السلام کا یہ فیض نہ صرف مسلمانوںاور یہاں آنے والے ہر زائر کے لیے ہے بلکہ انڈیا کے وزٹ کے دوران ہندئووں سے بھی امام حسین کی نیاز کے طفیل مشکل ترین حاجات کی برآوری کا سناہے۔

انھوں نے مجھے امام حسین کے نام عقیدت بھرے خط روضہ میں ڈالنے کے لیے دیے۔ میں نے انکی عقیدت کا یہ عالم دیکھ کر پوچھاکہ آپ مسلمان ہیں تو کہنے لگے کہ” نہیں ،ہم ہندوضرور ہیں لیکن عاشق امام حسین اس لیے ہوگئے ہیں کہ ہم جہاں بھی پھنس جائیں اور بظاہر اس سے نکلنے کے لیے کوئی سبیل نظرنہ آئے تو فوری امام حسین کی نیاز مان لیتے ہیں جس کے بعد ہماری وہ مشکل منٹوں میں ختم ہوجاتی ہے” ۔

حاجی شاکر البازی کاکہناتھاکہ کربلا اللہ تعالی کا ایسا معجزہ ہے جو بذات خود روزانہ کئی معجزات کا سرچشمہ ہے۔یہاں عاشور، عرفہ اور چہلم کے علاوہ شب جمعہ کو لاکھوں زائر جمع ہوتے ہیں۔روضہ امام حسین کی شب جمعہ دعائوں کے مستجاب ہونے کے حوالے سے صدیوں سے اتنی مشہور ہے کہ دنیا بھرسے عراق آنے والے ہر زائر اور ہرعراقی کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ شب جمعہ کونمازتہجد روضہ امام حسین میں اداکرے۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔