بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » یزیدحمایت ویڈیو، مفتی منیب کے خلاف قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں قرارداد مذمت، رویت ہلال کی چیئرمین شپ سے فارغ کرنے کا مطالبہ

یزیدحمایت ویڈیو، مفتی منیب کے خلاف قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی میں قرارداد مذمت، رویت ہلال کی چیئرمین شپ سے فارغ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد( صدائے سچ نیوز)رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے بہتر ساتھیوں کے قتل میں یزید کو بیگناہ قرار دینے کی سوشل میڈیا پر وائرل متنازعہ ویڈیو کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پہنچ گیا۔

رکن کمیٹی راجہ ریاض احمد، شگفتہ جمانی اور دیگر ممبران نے متفقہ طور پر مذکورہ متنازعہ ویڈیوپرمفتی منیب الرحمان کیخلاف قردادمذمت منظور کرتے ہوئے مذہبی امور پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چئیرمین مولانا اسعد محمود اور وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری سے کہاکہ مفتی منیب الرحمان کیخلاف کاروائی کے یہ معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوانے کے ساتھ ساتھ مفتی منیب الرحمان کو رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹایا جائے۔

مولانا اسعد محمود کی صدارت میں شروع ہونے والی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی وزارت مذہبی امور کے اجلاس میں رکن کمیٹی شگفتہ جمانی سوشل میڈیا پرمفتی منیب کے بیان کی مزمت کی اور کہا کہ اب بہت ہوگیا، مفتی منیب کو چئیرمین رویت ہلال کمیٹی کس مقصد کے لئے بنا رکھا ہے۔ مفتی منیب الرحمان کے مفتی ہونے پر افسوس ہے، کس نے انہیں یہ لقب دیا ہے شگفتہ جمانی اور راجہ ریاض نے مفتی منیب الرحمان کیخلاف سخت کاروائی کامطالبہ کیاہے۔

فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض احمد کا کہناتھا کہ نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے بہتر ساتھیوں کی شہادت میں یزید ملعون کو بری الذمہ قرار دے کر مفتی منیب الرحمان نے تمام عالم اسلام کی دل آزاری کی ہے۔

جس نواسے کی خاطر نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدے کو طول دیا اور جنھیں اپنے کندھوں پر بٹھاکر مدینے کی گلیوں میں پھراتے تھے ۔ انکے قاتل یزید بدبخت کو بری الذمہ قرار دینے کی جتنی بھی مذمت کیجائے کم ہے اور اس مفتی منیب الرحمان کے خلاف تمام ممبران کے تحفظات پر قائمہ کمیٹی مفتی منیب الرحمان کو ہٹانے کی سفارش کردے ۔ جس پر چئیرمین کمیٹی مولانا اسعد محمود نے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کو کمیٹی کے جذبات مفتی منیب الرحمان تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مفتی منیب الرحمان کو کس عہدہ سے کس طرح سے ہٹایا جائے ۔

جس پر پیر نور الحق قادری نے کہا رویت ہلال کمیٹی پر قانون سازی زیر تکمیل ہے، اس وقت تک خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا جاسکتا ۔کابینہ نے وزارت کو قمری کیلنڈر بھجوایا ہے۔قمری کیلنڈر پر پیر کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور علما و ماہرین کا اجلاس ہوگا۔قانون سازی کے لئے سب کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے ۔سیکریٹری وزارت مذہبی نے کمیٹی کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ قمری کیلنڈر زیر غور ہے اس پر عمل ہوگیا تو رویت ہلال کا معاملہ بھی حل ہوجائے گا۔

حج سے متعلق5 اراب روپے شریعہ اکاونٹ میں رکھے ہیں جو گردش میں رہتا ہے، جبکہ حج مہنگا ہونے کی وجہ سے بچت کراکر 5 اراب عازمین حج میں واپس بھی کردئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ہم عمرہ اور زیارات پر قانون سازی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔کمیٹی نے حج 2019 سے متعلق سیر حاصل بحث کرتے ہوئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ چیرمین کمیٹی نے مولانا اسعد محمود نے کہا کہ حج کے دوران مسائل تھے اور ضروری ہے انکی نشاندہی بھی کی جائے۔ حج 2019 کے انتظامات پر ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ کمیٹی حج انتظامات اور شکایات کا جائزہ لے گی۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔