بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » طارق خان کو اے پی پی کا مستقل ایم ڈی لگانے کا فیصلہ

طارق خان کو اے پی پی کا مستقل ایم ڈی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)انفارمیشن گروپ کے افسر طارق محمود خان کو سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نیوز ایجنسی کا مستقل مینجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے

اس حوالے سے اسٹیبلشٹ ڈویثرن کے مطابق وزارت اطلاعات کی سمری باضابطہ منظوری کیلئے کابینہ کو بھیجوا دی ہیں جو آئندہ میٹنگ میںاس کی منظوری دے گی۔طارق محمود خان کا شمار انفارمیشن گروپ کے پڑھے لکھے میڈیا دوست افسران میں ہوتا ہے،انہوں نے بیرون ملک سے گلوبل کمیونیکشن میں پی ایچ ڈی جبکہ میڈیا سٹیڈیز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔

اس سے قبل وہ وزرات اطلاعات میں ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ،ڈپٹی جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ،ڈائریکٹر میڈیا اور ڈائریکٹر اے بی سی سمیت اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔