
اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)اپنے دور میں آنکھیں ماتھے پہ رکھتے ہوئے اپنے ساتھیوں کے جائز کام بھی نہ کرنے والے سابق جنرل پولیس اسلام آباد کی ایک ایس پی کے ہاتھوں بے عزتی کی آڈیو صدائے سچ نیوزنے حاصل کر لی جس میں سابق آئی جی طاہر عالم ایس پی کے ہاتھوں اپنی بے عزتی کا رونا رو رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق آئی جی طاہر عالم نے پولیس گروپ کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران کو ایک بھیجی گئی آڈیو پیغام میں کہا کہ انھوں نے اپنے ایک بیج فیلوسے کہا کہ ہم پولیس افسران ایک دوسرے کی سفارش کرتے رہتے ہیں جو کام ہونے والا ہوتا ہے وہ ہمیں پتا ہوتا ہے۔
میرا ایک کورس اور بیج میٹ شجاعت علی رانا جو آج کل پنجاب ہائی وے پولیس میں تعینات ہے۔میرا اس سے بہت اچھا تعلق رہا ہے میری بیگم کی کلاس فیلو نے اسے پہلی دفعہ ایک کام کہا ہے کہ اس کا بھتیجا ہائی وے پیٹرولیم پولیس میں لگا دیا گیا ہے اسے کرتارپور راہداری میں لگا دیا ہے جہاں ابھی پوسٹ بھی نہیں بنی اور نہ ہی کھانے پینے کا انتظام ہے اور وہ بیمار ہے اس کے ساتھ ہیلتھ اشوز ہیں اس کی پوسٹنگ منسوخ کروا دیں

اس سلسلے میں میں نے گذشتہ مہینے 29ستمبر کو رانا شجاعت کو کال کرنا شروع کی جس کے پاس میرا نمبر فیڈ ہے لیکن اس نے کئی بار کال کرنے کے باوجود نہ کال اٹینڈ کی اور بعد ازاں اسے وٹس ایپ پر میسج اور کال کی تو اس نے دیکھنے کے باوجود جواب نہیں دیاجس پر میں نے ایڈیشنل آئی جی پیٹرولیم منظور سرورسے بات کی اوران سے بات کی بیج میٹ شجاعت علی رانا کو پیغام دیں کہ وہ مجھے کال کریں جس پر انھوں نے مجھے کال کی اور کال اٹینڈ نہ کرنے کے حوالے سے حیلے بہانے کیے ۔
میں نے اسے مذکورہ پنجاب ہائی وے پیٹرولیم پولیس کے ملازم کے تبادلے کی سفارش کی جس پر انھوں نے کہا آج ہی تبادلہ کر دیتا ہوںجس پر میں نے متعلقہ فیملی کو بتا دیا کہ اس کا تبادلہ ہو جائے گا لیکن بعدازاںیہ سن کر مجھے صدمہ ہوا کہ شجاعت رانا نے اس کا تبادلہ کرنے کے بجائے اس کو اسی دن شوکاز نوٹس دے کر نوکری سے فارغ کر دیاگیا ۔پولیس میں بد لحاضی کی اس سے گندی کو ئی مثال نہیں ہو سکتی ،بیج میٹ کے ساتھ بد تمیزی کی اگر میں ریٹائرڈ نہ ہوتا اور میری دو تین سال سروس ہوتی تو یہ رانا صاحب جو بہت بڑے راجپوت بنے پھرتے ہیں انہیں اسی جرات نہ ہوتی ۔یکم کو ہی شوکاز نوٹس دیا اور شوکاز نوٹس کا جواب سنے بغیر ہی اسے برطرف کر دیا۔میں نے آج تک اپنے تمام ساتھیوں کی کبھی سفارش نہیں ٹالی ۔اس معاملے سے مجھے جو شرمندگی ہوئی وہ میں برداشت نہیں کر پا رہا ۔تمام پولیس افسران اس پیغام کو باقی پولیس سرکل میں بھیجیں کہ کبھی بھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس طرح کی بد تمیزی اور بیہودگی نہ کریں۔