بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » بیرون ممالک سفارتخانوں میں پریس منسٹرز،قونصلرز،اتاشیوں کی7اہم پوسٹیں عرصہ درازسے خالی

بیرون ممالک سفارتخانوں میں پریس منسٹرز،قونصلرز،اتاشیوں کی7اہم پوسٹیں عرصہ درازسے خالی

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)بیرون ملک اینٹی پاکستان پروپیگنڈا روکنے اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے پرمامور پریس منسٹرز،پریس قونصلرز اور پریس اتاشیوں کی 7اہم پوسٹیں عرصہ درازسے خالی پڑی ہیں ،

تفصیلات کے مطابق قبل ازیں بیرون ممالک تمام سفارتخانوں میں ملک کی اہمیت کو مدنظررکھتے ہوئے پریس منسٹرز،پریس قونصلرز یا پریس اتاشیوں کی پوسٹوں پر انفارمیشن گروپ کے افسران کو تعینات کیا جاتا تھا ،

لیکن گزشتہ حکومت کی طرف سے کچھ پوسٹوں پر انفارمیشن گروپ کی بجائے ایکس کیڈر /پرائیویٹ سیکٹر سے ہائرنگ کی پالیسی منظورکی گئی جس کے خلاف انفارمیشن گروپ عدالت پہنچ گیاجہاں فیصلہ آنے کے بعد اب اس حوالے سے کیس سپریم کورٹ میں زیرالتواء ہے ،

اس مقدمہ بازی کے نتیجے میں لندن کی گریڈ 20کی پریس منسٹرکی پوسٹ عرصہ درازسے خالی ہے جبکہ برلن میں پریس قونصلر غلام حیدرکی ریٹائرمنٹ کے بعد2014 سے اب تک کوئی افسر تعینات نہیں ہوا اسی طرح ماسکومیں پریس قونصلرراجہ قیوم کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایکس کیڈر پوسٹ کافیصلہ نہ ہونے کیوجہ سے کوئی افسر تعینات نہیں کیا گیا،جبکہ نیویارک میں سابق سفیر کی سفارش پر گریڈ 19کے ریٹائرڈ افسرمسعودانورکوکئی بار چھ چھ مہنے کی سروس میں توسیع دی گئی جبکہ اب بھی یہ پوسٹ خالی ہے اور مسعود انور کی سروس میں توسیع کی سمری حکومت کے پاس موجود ہے ،

ہانگ کانگ میں بھی پریس اتاشی کی پوسٹ خالی پڑی ہے جبکہ انقرہ میں ایکس کیڈر کی پوسٹنگ کی مقدمہ بازی کے باعث پریس اتاشی عبدالاکبر خدمات سرانجام دے رہے ہیں انکے ساتھیوں کی پروموشن ہوچکی ہے لیکن بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ پروموشن سے محروم ہیں ،جبکہ دوسری طرف انڈیا میں پریس منسٹرکی پوسٹ کیلئے سلیکٹ ہونے والے افسرنے میڈیکل گرائونڈ پر جانے سے معذرت کی تھی جس کی وجہ سے یہ انتہائی اہم پوسٹ بھی ابھی تک خالی ہے۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔