اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نوجوانوں کے لئے انٹرن شپ پروگرام شروع، وفاقی وزیر مراد سعید نے ملک بھر سے 35 ہزار نوجوانوں کو پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے پیغام میں وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان پوسٹ سے انٹرنشپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا جس سے کم پڑھے لکھے نوجوان بھی روزگار کے حصول کے لئے انٹرنشپ کر سکیں گے، نوجوانوں کو ای کامرس، انشورنس ایجنسیز پارسل ڈیلیوری کی ٹریننگ دی جائے گی، 12 سروسز کی ٹریننگ کے ذریعے نوجوان اپنا کاروبار خود شروع کر سکتے ہیں،
انٹرشپ پروگرام کا آغاز بیک وقت ملک بھر کے 1200 پوسٹ آفسز سے ہوگا، نوجوان تربیت کے بعد وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بھی بن سکیں گے، پروگرام کا پہلا سیشن 4 نومبر سے شروع کر دیا جائے گا، نوجوان پاکستان پوسٹ کی ویب سائٹ پر انٹرن شپ پروگرام کے لئے رجسٹر ہوں۔