بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » صدائے سچ کا سب سے پہلے خبر دینے کا اعزازبرقرار،طارق محمود مستقل ایم ڈی اے پی پی

صدائے سچ کا سب سے پہلے خبر دینے کا اعزازبرقرار،طارق محمود مستقل ایم ڈی اے پی پی

صدائے سچ کا سب سے پہلے خبر دینے کا اعزازبرقرار،طارق محمود مستقل ایم ڈی اے پی پی
اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)انفارمیشن گروپ کے گریڈ20کے افسر طارق محمود خان کووزیراعظم کے بعد کابینہ نے بھی مستقل ایم ڈی لگانے کی منظوری دیدی ہے ،اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن آج جاری کرے گی۔تفصیلات کے مطابق قبل ازیں انفارمیشن گروپ کے افسر طارق محمود خان کو سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نیوز ایجنسی کا عارضی مینجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا جنہیں مستقل طور پر اس عہدے پر کام کرنے کیلئے اس حوالے سے اسٹیبلشٹ ڈویثرن نے وزارت اطلاعات کی سمری باضابطہ منظوری کیلئے کابینہ کو بھیجوا ئی تھی جو کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد باقاعدہ کابینہ کے تمام ممبران کو سرکولیٹ کی گئی جس کی تمام کابینہ ممبران نے باقاعدہ منظوری دیدی ہے یاد رہے کہ طارق محمود خان کا شمار انفارمیشن گروپ کے پڑھے لکھے میڈیا دوست افسران میں ہوتا ہے،انہوں نے بیرون ملک سے گلوبل کمیونیکشن میں پی ایچ ڈی جبکہ میڈیا سٹیڈیز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔اس سے قبل وہ وزرات اطلاعات میں ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ،ڈپٹی جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ،ڈائریکٹر میڈیا اور ڈائریکٹر اے بی سی سمیت اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔وہ انفارمیشن گروپ اورمیڈیا میں یکساں مقبول ہیں ۔روزنامہ صدائے سچ نے ان کی مستقل ایم ڈی اے پی پی تعیناتی کی خبر تقریبا15روز قبل 30ستمبر کوشائع کی تھی اس طرح روزنامہ صدائے سچ کا سب سے پہلے خبردینے کااعزاز ایک مرتبہ پھر برقراررہا۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔