بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » PIDمیں2015سے غیرقانونی طورپرقائم سوشل میڈیا سیل بند،تمام24ملازمین فارغ

PIDمیں2015سے غیرقانونی طورپرقائم سوشل میڈیا سیل بند،تمام24ملازمین فارغ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز)پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں 2015سے غیرقانونی طور پر قائم سوشل میڈیا سیل بند کر دیا ہے۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میںپریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے 2015 سے غیر قانونی طور پر قائم سوشل میڈیا سیل کی بریفنگ دی گئی جس کو وزیر اعظم عمران نے بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اس کے تمام ملازمین کو فارغ کر دیا جائے۔

اس حوالے سے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلیٰ افسر نے روزنامہ صدائے سچ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سیل وزیر اعظم کے حکم کے بعد ختم کر کے اس کے تمام ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سیل میں 24ملازمین کام کر رہے تھے جنہیں تین مہینے کیلئے بار بار بھرتے کیا جاتاتھا اور انہیں سروس رینڈڈ اکائونٹ کے تنخوائیں دی جاتی تھی جس سے اکائونٹنٹ جنرل آف پاکستان کو شدید اعتراضات تھے ۔

فارغ کیے جانے والے ملازمین میں رخسانہ ریاض ،بشریٰ رباب بطور ایس ایم ایڈوائزر جن کی ماہانہ تنخواہ45000 ،ارسلان افتخار بطور گرافک ڈیزائنر جن کی ماہانہ تنخواہ 40000،مہوش فاطمہ بطور آئی ٹی پروگرامر جن کی ماہانہ تنخواہ45000،علی طارق خان بطور گرافک ڈیزائنر جن کی ماہانہ تنخوا ہ42000،اریشہ علی بطورسوشل میڈیا ایکٹوسٹ جن کی ماہانہ تنخواہ 42000،نمرہ حفیظ بطور گرافک ڈیزائنر جن کی ماہانہ تنخوا ہ42000،ماہا تبسم بطور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ جن کی ماہانہ تنخواہ 42000،اومیس خان،آمنہ طلحہ ،محمد عمیر،حنا لیزا ملک بطور ایس ایم ریسرچر جن کی ماہانہ تنخواہ40000،طوبہ اظہر،غفران خان عباسی بطورایس ایم کونٹنٹ رائٹرجن کی ماہانہ تنخواہ40000، عمیر حبیب،محمد عثمان،محمد عمران ایس ایم مانیٹرنگ آفیسر جن کی ماہانہ تنخواہ40000، فائزہ لیاقت،اقصیٰ شہزادی بطور ایس ایم ایکٹوسٹ جن کی ماہانہ تنخوا ہ40000 ،سلمہ عزیز بطور پروگرام منیجرجن کی ماہانہ تنخواہ 40000،اسامہ طارق خان بطور ایس ایم ویڈیو ایڈیٹر جن کی ماہانہ تنخواہ40000، سائم رضا عامربطور ایس ایم ویڈیو گرافر جن کی ماہانہ تنخواہ 40000،عمر ہشام بطور ڈیٹا انٹری آپریٹر جن کی ماہانہ تنخواہ27000 اورمحمد ضمیر بطور این کیو جن کی ماہانہ تنخوا ہ17000 شامل ہیں۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔