بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » حکومت کو دیانتدار ،قابل پرنسل انفارمیشن آفیسر کی تلاش

حکومت کو دیانتدار ،قابل پرنسل انفارمیشن آفیسر کی تلاش

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزارت اطلاعات و نشریات نے نئے پرنسپل انفارمیشن آفیسر کی تلاش شروع کر دی ہے۔اس ضمن میں غور وغوض جاری ہے۔

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے موجودہ پرنسپل انفارمیشن آفیسر 24دسمبر کی شام مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد اپنے عہدے سے ریٹائرہو جائیں گے۔

حکومت ایک ایسے دیانتدار،قابل افسر کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر کے عہدے پر لگانا چاہتی ہے جو تعلقات عامہ ،پبلسٹی کی مختلف عہدوں پر کام کرنے کے تجربے کے ساتھ ساتھ میڈیا سے وابستہ افراد کے ساتھ اچھے تعلقات اور اچھی شہرت کا حامل ہواور اس پر اشتہارات کی تقسیم یا فنڈز میں خردبرد کا کوئی الزام نہ ہو کیونکہ اس وقت حکومت کے میڈیا سے تعلقات کوبہتر بنانے کی اہمیت ماضی سے بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اس سلسلے میں مسلسل کوشاں ہیں جبکہ سیکرٹری اطلاعات ونشریات زاہدہ پروین میڈیا اور انفارمیشن گروپ کے افسران میں دیانتدار افسر کے طور پر جانی جاتی ہیں ان کے متعلق مشہور ہے کہ وہ کسی کا غلط کام کرتیں نہیں اور صحیح کام کو روکتی نہیں ہیں ۔

اس ضمن میں وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق حکومت انفارمیشن گروپ کے ایک ایسے افسر کو اس عہدے پر تعینات کرنا چاہتی ہے جو حکومتی پالیسیوں کو میڈیا میں بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کیلئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھرپور طریقے سے متحرک کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی او ہمیشہ حکومت اور میڈیا کو ملانے کیلئے پل کا کردار ادا کرتا ہے اس حوالے سے وزارت اطلاعات ونشریات سمری تیار کر لے گی اور وزیر اعظم کی حتمی منظوری کے بعداس عہدے پر موزوں افسر کو تعینات کر دیا جائے گا۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔