بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » انفارمیشن گروپ کے افسران کی فارن پوسٹنگ کیلئے کمیٹی قائم ،17پوسٹوں کیلئے49 افسران میں مقابلہ

انفارمیشن گروپ کے افسران کی فارن پوسٹنگ کیلئے کمیٹی قائم ،17پوسٹوں کیلئے49 افسران میں مقابلہ

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)بیرون ملک سفارتخانوں میں پریس منسٹر ،پریس کونسلراور پریس اتاشی کی پوسٹوں پر سلیکشن کیلئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔

سیکرٹری اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین،سیکرٹری اوبلیگ ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن،سیکرٹری اوبلیگ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ،سیکرٹری اوبلیگ ایڈیشنل سیکرٹری کامرس ڈویثرن،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات اورڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل ونگ اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

پریس منسٹر ، پریس کونسلراور پریس اتاشی کی مجموعی طور پر17 پوسٹوں کیلئے49انفارمیشن گروپ کے افسران کے مابین مقابلہ ہے۔

پریس منسٹر کی 1 پوسٹ ہے جبکہ اس کیلئے انفارمیشن گروپ کی گریڈ 20 کی افسر عمرانہ وزیر ایک ہی امیدوار ہیںجبکہ پریس کونسلر کی11 پوسٹوں کیلئے انفارمیشن کے گریڈ 19کے 17افسران کو انٹرویوکیلئے شارٹ لسٹ کیا گیاان افسران میں حامد رضا وٹو ، مریم شیخ ،شازیہ سراج ، فرخ رفیق ، دائود احتشام،طاہر نواز، حمزہ گیلانی، محمد سلیم ،دانیال سلیم گیلانی ،عمبرین گل شاہد، عامر رضا ملک ،فصی اللہ خان ،شفقت عباس،طاہرہ سیدہ،کنول افتخار ،سجیلا نویداور رئیس عادل سر فہرست ہیں جبکہ پریس اتاشی کی 5پوسٹوں کیلئے انفارمیشن گروپ گریڈ 18 کے 31افسران میں مقابلہ ہے جن میں حنا خالد ،سیدہ سارہ رضا، ملیحہ شاہد ،لیق احمد باجوہ،ثاقب ممتاز، کلثوم قیصر ،نریتا فرحان،فیصل الیاس،عدنان اکرم باجوہ ،طارق اسد، عطہر زیب عباسی، اقدس شوکت علی ،عتیق الرحمن ،محمد صغیر احمد ،ضیغم عباس،قادر یار خان، محمد اعجاز،محمد صالح، عمر لیاقت ، سیدہ عدیلہ رباب کاظمی ، جمیل احمد خان ،فرحان سکندر ،عظمیٰ ارجمند ،اسد اللہ چٹھا ، شاہد عمران رانجھا ، سدرہ حسین، علی شہزاد ، عائشہ ارشاد ، عشرت اختر اور سعدیہ نعمان شامل ہیں۔

مذکورہ بالا افسران تحریری ٹیسٹ پاس کر کے انٹرویو کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں اب مذکورہ بالا کمیٹی ان افسران کے انٹرویوز کے بعدحتمی سلیکشن کو یقینی بنائے گیا۔یہ کمیٹی یکم جنوری 2020کو مذکورہ بالا افسران کے انٹرویوز کرے گی اور ان تمام متعلقہ افراد کو انٹرویو کیلئے مطلع کردیا گیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کے افسران کو یہ خصوصی طور پر امتیاز حاصل ہے کہ ملک میں وہ حکومتی پالیسیوں کے پبلکسٹی جبکہ بیرون ملک پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے حوالے سے ہمیشہ بھرپور خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

اس حوالے سے ماضی میں انفارمیشن گروپ کے افسران کا مجموعی طور پرکردار بیوروکریسی کی تاریخ میں سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے ،اس گروپ کے افسران نے بیرون ملک ہمیشہ اپنے ملک کے وقار کا بھرپور خیال رکھا ہے۔

تاہم کچھ کالی بھیڑوں کی جانب سے کینیڈا اور امریکہ میں پوسٹنگ کے دوران باوقار طریقے سے وطن واپسی کے بجائے وہاں مستقل سکونت کی کوشش کی گئی جسے انفارمیشن گروپ کے افسران میں ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔