بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کی جانب سے نواز شریف کا طبی معائنہ

میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کی جانب سے نواز شریف کا طبی معائنہ

لاہور: سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا معائنہ کرنے کے لیے میڈیکل بورڈ کوٹ لکھپت جیل پہنچ گیا ہے جس کے بعد بورڈ کے ڈاکٹرز کی جانب سے  میاں نوازشریف کا طبی معائنہ شروع کر دیا گیا ہے۔

نواز شریف کے خصوصی معالج ڈاکٹر عدنان بھی جیل پہنچ گئے ہیں جو کہ میڈیکل چیک اپ کے دوران موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید اور ڈاکٹر سجاد احمد، ڈاکٹرمحمد طلحہ بن نذیر بھی جیل پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا‘نوازشریف کو کوئی ایسی بیماری نہیں کہ اسپتال منتقل کیا جائے’

بورڈ کی جانب سے نواز شریف کے تفصیلی معائنے کے بعد ان کو طبی سہولت فراہم کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سابق وزیر اعظم کی تمام میڈیکل رپورٹس طلب کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل  ڈویژن بینچ نے طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ یہ درخواست پہلی سزا معطلی درخواست میں ایڈیشن ہے اور اس میں طبی بنیادوں پر سزا معطلی مانگی گئی ہے، نواز شریف کی فیملی کو ان کی صحت سے متعلق تشویش ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

x

Check Also

وزارت اطلاع+ات کے سابق ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

وزارت اطلاعات کے ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)حواکی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگئی،والدین کی ...