بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » پریس منسٹر ،پریس قونصلر، پریس اتاشییوں کی17پوسٹوں کیلئے 1جنوری کوہونیوالے انٹرویوز اچانک کینسل

پریس منسٹر ،پریس قونصلر، پریس اتاشییوں کی17پوسٹوں کیلئے 1جنوری کوہونیوالے انٹرویوز اچانک کینسل

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)پریس منسٹر ،پریس قونصلر اور پریس اتاشیوںکے 1جنوری کو17پوسٹوں کیلئے ہونے والے انٹرویوز اچانک کینسل کر دیے گئے ۔

قبل ازیںپریس منسٹر ،پریس قونصلر اور پریس اتاشی کی 17پوسٹوں پر انٹرویوز کیلئے تمام افسران کو مطلع کیا گیا تھا جسے منگل کی رات ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلک سٹی ونگ نے واٹس ایپ میسج کے ذریعے تمام امیدواروں کو آگاہ کیا کہ انٹرویوز کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیے گئے ہیں،انٹرویو کی نئی تاریخ اور وقت سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پریس منسٹر ،پریس قونصلر اور پریس اتاشی کی پوسٹوں پر تعینات افسران اپنی ملازمت کا دورانیہ ستمبر 2019 سے مکمل کر چکے ہیں ۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سربراہی میں قائم 7 رکنی کمیٹی تمام امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد ان کے بیرون ملک ا سٹیشن کا فیصلہ کرے گی کہ کس افسر کو ان پوسٹوں کیلئے سلیکٹ کیا جائے اور انہیں کس ملک کے کس شہر میں ذمہ داری دی جائے۔

اس کمیٹی میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات زاہدہ پروین،سیکرٹری/ ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن،سیکرٹری / ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ،سیکرٹری / ایڈیشنل سیکرٹری کامرس ڈویثرن،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات اورڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل ونگ شامل ہیں۔

پریس منسٹر کی 1 پوسٹ ہے جبکہ اس کیلئے انفارمیشن گروپ کی گریڈ 20 کی افسر عمرانہ وزیر ایک ہی امیدوار ہیںجس وجہ سے ان سلیکشن حتمی ہے جبکہ پریس قونصلرکی11 پوسٹوں کیلئے انفارمیشن کے گریڈ 19کے 17افسران کو انٹرویوکیلئے شارٹ لسٹ کیا گیا تھاان افسران میں حامد رضا وٹو ، مریم شیخ ،شازیہ سراج ، فرخ رفیق ، دائود احتشام،طاہر نواز، حمزہ گیلانی، محمد سلیم ،دانیال سلیم گیلانی ،عمبرین گل شاہد، عامر رضا ملک ،فصی اللہ خان ،شفقت عباس،طاہرہ سیدہ،کنول افتخار ،سجیلا نویداور رئیس عادل سر فہرست ہیں جبکہ پریس اتاشی کی 5پوسٹوں کیلئے انفارمیشن گروپ گریڈ 18 کے 31افسران میں مقابلہ ہے جن میں حنا خالد ،سیدہ سارہ رضا، ملیحہ شاہد ،لیق احمد باجوہ،ثاقب ممتاز، کلثوم قیصر ،نریتا فرحان،فیصل الیاس،عدنان اکرم باجوہ ،طارق اسد، اطہر زیب عباسی، اقدس شوکت علی ،عتیق الرحمن ،محمد صغیر احمد ،ضیغم عباس،قادر یار خان، محمد اعجاز،محمد صالح، عمر لیاقت ، سیدہ عدیلہ رباب کاظمی ، جمیل احمد خان ،فرحان سکندر ،عظمی ارجمند ،اسد اللہ چٹھا ، شاہد عمران رانجھا ، سدرہ حسین، علی شہزاد ، عائشہ ارشاد ، عشرت اختر اور سعدیہ نعمان شامل ہیں۔

یہ کمیٹی مذکورہ بالا افسران کو انٹرویو کی نئی تاریخ سے جلد مطلع کردے گی۔

انفارمیشن گروپ کے افسران کو یہ خصوصی طور پر امتیاز حاصل ہے کہ ملک میں وہ حکومتی پالیسیوں کے پبلکسٹی جبکہ بیرون ملک پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے حوالے سے ہمیشہ بھرپور خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

اس حوالے سے ماضی میں انفارمیشن گروپ کے افسران کا مجموعی طور پرکردار بیوروکریسی کی تاریخ میں سنہری باب کی حیثیت رکھتا ہے ،اس گروپ کے افسران نے بیرون ملک ہمیشہ اپنے ملک کے وقار کا بھرپور خیال رکھا ہے۔

تاہم کچھ کالی بھیڑوں کی جانب سے کینیڈا اور امریکہ میں پوسٹنگ کے دوران باوقار طریقے سے وطن واپسی کے بجائے وہاں مستقل سکونت کی کوشش کی گئی جسے انفارمیشن گروپ کے افسران میں ناپسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔