بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » کمیشن مافیا کو جھٹکا،وزیراعظم کا سرکاری اشتہارات صرفPIDسے جاری کرنیکا حکم

کمیشن مافیا کو جھٹکا،وزیراعظم کا سرکاری اشتہارات صرفPIDسے جاری کرنیکا حکم

IMRAN KHAN

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ سید تبسم عباس شاہ)کمیشن کے عوض سرکاری اشتہارات دیکر کروڑوں روپے کے اثاثے،جائیدادیں بنانیوالے کمیشن مافیا کو جھٹکا،وزیراعظم نے تمام وزارتوں، ڈویژنوں ،ان کے ذیلی اداروں، خود مختار اور نیم مختار سرکاری اداروں کے اشتہارات کے براہ راست اجرا پر پابندی کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ تمام سرکاری اداروں کے اشتہارات صرف پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ جاری کرے ۔

یہ حکم ایسے موقع پر آیا ہے جب کچھ سرکاری اداروں کے میڈیا افسران نے اشتہارات کے اجرا کے نام پربڑے پیمانے پر لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھاہے اور کمیشن لیے بغیر اشتہار جاری کرنا گناہ سمجھتے ہیں۔گزشتہ روز ایک سرکاری کمپنی کے میڈیا افسر کے اثاثوں کی روزنامہ صدائے سچ کو ملنے والی کاپی کے مطابق مذکورہ افسر نے جب سرکاری ملازمت جوائن کی توان کی اسلام آباد میں ایک انچ بھی زمین نہ تھی اور نہ ہی بینک بیلنس تھا ۔

PM Secretariat

اس وقت ان کے وفاقی دارالحکومت میں کمرشل پلازے، کمرشل ،رہائشی پلاٹس،گھر اور آبائی علاقے کئی ایکڑ زرعی زمین ہے ، انھیں کرپشن کی شکایات پر ہٹانے کے تین سال بعد ان کے سنئیر افسران کومسلسل اپنے خلاف گمنام خطوط اور دیگر حربوں کے باعث مجبورہوکراسی عہدے پر تنگ آکر لگاناپڑا کیونکہ اس عہدے سے ہٹنے کے بعد اسکی کیفیت تڑپتی ہوئی اس مچھلی جیسی تھی جسے پانی سے الگ کیا گیا ہو اس طرح بیسیوں میڈیا افسران کے قصے کہانیوں سے سب آگاہ ہیں۔

PID LOGO

وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کے دستخط سے 8جنوری کو جاری ہونیوالے لیٹر نمبر111/M/SPM2020کے ذریعے تمام وزارتوں اور ڈویثرنوں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز انچارج صاحبان کوہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعظم نے سرکاری اشتہارات جاری کرنے کے حوالے سے حکم دیا ہے کہ تمام وزارتوں،ڈویثرنوں اور ان کے ذیلی اداروں،خود مختار ،نیم مختارسرکاری ادارے آئندہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے جاری کریں گے۔اس میں ڈسپلے،کلاسیفائیڈسمیت تما م سرکاری اشتہارات شامل ہیں۔

اس ضمن میں تمام سرکاری ادارے اس امر کو یقینی بنائیں کہ وہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کو کسی بھی اشتہار کے سلسلے میں اپنے فنڈزکے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بتائیں کہ وہ یہ اشتہارکس زبان ،کس علاقے اورکتنے اخبارات میں شائع کروانا چاہتے ہیں۔

تمام وزارتیں،ڈویثرنز ،ذیلی ادارے ،خود مختار ،نیم مختار ادارے وزیر اعظم کی مذکورہ ہدایات پرعملدرآمدکو فوری یقینی بنائیں۔یہ تمام وزارتوں اور ڈویثرنز کو موصول ہونا شروع ہو گئیں ہیں۔قبل ازیں کچھ سرکاری اداروں کے میڈیاافسران کیخلاف کمیشن لیکر سرکاری اشتہارات جاری کرنے کی شکایات زبان زدعام تھیں۔اس حوالے سے جہاں حکومتی فنڈز کا ضیاع رکے گا،وہیں تمام اخبارات کو ان کی ریڈرشپ ،ریجن اورزبان کے حوالے سے سرکاری اشتہارات کا منصفانہ حصہ ملے گا۔

یاد رہے کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے نئے پرنسپل انفارمیشن آفیسرطاہر حسن نے 26دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انتہائی مختصر عرصے میں میڈیا سے وابستہ تمام افراد کیلئے اپنے دفتر کے دروازے بلا تفریق اوپن کر دیے ہیںاور اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ تمام اخبارات میں اشتہارات کی تقسیم کو منصفانہ بنایا جائے اور اپنے ادارے کی میڈیا سمیت ہر سطح پر ساکھ کو بہتر بنانے کے ساتھ حکومت کے میڈیا کیساتھ تعلقات بہتر کرنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔