بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » وزارت اطلاعات ونشریات کے ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے ظہور احمدبرلاس، سعیدجاوید اور شاہیراشاہد کے نام موصول

وزارت اطلاعات ونشریات کے ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے ظہور احمدبرلاس، سعیدجاوید اور شاہیراشاہد کے نام موصول

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کووزارت اطلاعات کے ایڈیشنل سیکرٹری کی پوسٹ کیلئے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21کے تین افسران کے نام پر مشتمل سمری موصول ہوئی ہے۔

ظہور احمد برلاس ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی
ظہور احمد برلاس ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی

اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے ایک افسر کے مطابق جو وزارت اطلاعات و نشریات کی ایڈیشنل سیکرٹری کی پوسٹ کافی عرصے سے خالی ہے یہ پوسٹ سیکریٹریٹ گروپ کی ہے لیکن اس پر کبھی سیکرٹریٹ گروپ اور کبھی انفارمیشن گروپ کے افسر تعینات ہوتے رہے ہیں۔

سابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات زاہدہ پروین بھی انفارمیشن گروپ سے تھیں ۔اب اس حوالے سے وزارت اطلاعات نے تین افراد پر مشتمل سمری بھجوائی ہے جس میں گریڈ21کے سینئر افسر ظہور احمد برلاس ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی، سعید جاوید ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلک سٹی ونگ اوروزیراعظم کی پریس سیکرٹری شاہیرہ شاہد کا نام شامل ہے۔

یہ سمری حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم پاکستان کو بھجوائی جائے گی جس کا فیصلہ آئندہ چند روز وزیر اعظم کریں گے۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔