بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » کون بنے گا پریس منسٹر ،پریس قونصلر یا پریس اتاشی ؟؟؟فیصلہ کل ہو گا

کون بنے گا پریس منسٹر ،پریس قونصلر یا پریس اتاشی ؟؟؟فیصلہ کل ہو گا

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)بیرون ملک سفارتخانوں میں پریس منسٹر ،پریس قونصلراور پریس اتاشی کی پوسٹوں پر سلیکشن کیلئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی 49افسران کا کل انٹرویو کرے گی۔

سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی ،سیکرٹری /ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن،سیکرٹری / ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ،سیکرٹری/ ایڈیشنل سیکرٹری کامرس ڈویثرن،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات اورڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل ونگ اس کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔

پریس منسٹر ، پریس کونسلراور پریس اتاشی کی مجموعی طور پر17 پوسٹوں کیلئے49انفارمیشن گروپ کے افسران کے مابین مقابلہ ہے۔

انفارمیشن گروپ کے افسران کی فارن پوسنگ کیلئے کمیٹی قائم ،17پوسٹوں کیلئے49 افسران میں مقابلہ

پریس منسٹر کی 1 پوسٹ ہے جبکہ اس کیلئے انفارمیشن گروپ کی گریڈ 20 کی افسر عمرانہ وزیر ایک ہی امیدوار ہیںجبکہ پریس کونسلر کی11 پوسٹوں کیلئے انفارمیشن کے گریڈ 19کے 17افسران کو انٹرویوکیلئے شارٹ لسٹ کیا گیاان افسران میں حامد رضا وٹو ، مریم شیخ ،شازیہ سراج ، فرخ رفیق ، دائود احتشام،طاہر نواز، حمزہ گیلانی، محمد سلیم ،دانیال سلیم گیلانی ،عمبرین گل شاہد، عامر رضا ملک ،فصح اللہ خان ،شفقت عباس،طاہرہ سیدہ،کنول افتخار ،سجیلا نویداور رئیس عادل سر فہرست ہیں جبکہ پریس اتاشی کی 5پوسٹوں کیلئے انفارمیشن گروپ گریڈ 18 کے 31افسران میں مقابلہ ہے جن میں حنا خالد ،سیدہ سارہ رضا، ملیحہ شاہد ،لیق احمد باجوہ،ثاقب ممتاز، کلثوم قیصر ،نریتا فرحان،فیصل الیاس،عدنان اکرم باجوہ ،طارق اسد، عطہر زیب عباسی، اقدس شوکت علی ،عتیق الرحمن ،محمد صغیر احمدوٹو ،ضیغم عباس،قادر یار خان، محمد اعجاز،محمد صالح، عمر لیاقت ، سیدہ عدیلہ رباب کاظمی ، جمیل احمد خان ،فرحان سکندر ،عظمی ارجمند ،اسد اللہ چٹھا ، شاہد عمران رانجھا ، سدرہ حسین، علی شہزاد ، عائشہ ارشاد ، عشرت اختر اور سعدیہ نعمان شامل ہیں۔

مذکورہ بالا افسران تحریری ٹیسٹ پاس کر کے انٹرویو کیلئے شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں اب مذکورہ بالا کمیٹی ان افسران کے انٹرویوز کے بعدحتمی سلیکشن کو یقینی بنائے گی۔یہ کمیٹی کل 21جنوری 2020کو مذکورہ بالا افسران کے انٹرویوز کرے گی اور ان تمام متعلقہ افراد کو انٹرویو کیلئے مطلع کردیا گیا ہے۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔