بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » میڈیا سے حکومت کے بہترین تعلقات،مضبوط میڈیا کاقیام اولین ترجیحات ہیں،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات

میڈیا سے حکومت کے بہترین تعلقات،مضبوط میڈیا کاقیام اولین ترجیحات ہیں،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات

میڈیا سے وابستہ افرادکیلئے دروازے ہر وقت کھلے،نئی ایڈورٹائزنگ پالیسی سمیت تمام اہم معاملات پر میڈیا مالکان اور صحافتی تنظیموں کو ساتھ لیکر چلیں گے

وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیا ونگ قائم،ملک بھر میں اضلاع کی سطح پر عنقریب نیشنل میڈیا سنٹرزقائم کیے جائیں گے،ریڈیو پاکستان کے سسٹمز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے

انفارمیشن گروپ افسران کی پوسٹنگ ایک ماہ میں مکمل،سپریم کورٹ کے فیصلے سے انفارمیشن گروپ کی فارن پوسٹنگ کی مزید6سیٹوں کااضافہ ہوگیا،اکبر حسین درانی کاآئی ایم آئی نیوزایجنسی کو خصوصی انٹرویو

میڈیا سے حکومت کے بہترین تعلقات،مضبوط میڈیا کاقیام اولین ترجیحات ہیں،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات

اسلام آباد(آئی ایم آئی)وزارت اطلاعات و نشریات کے وفاقی سیکرٹری اکبرحسین درانی نے کہا ہے کہ میڈیا سے حکومت کے بہترین تعلقات اور ملک میں مضبوط میڈیا کا قیام ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ نئی ایڈورٹائزنگ پالیسی سمیت تمام اہم معاملات پر میڈیا مالکان اور صحافتی تنظیموں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آئی ایم آئی نیوز ایجنسی سے خصوصی انٹرویو کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کا مضبوط ہونا کسی بھی حکومت اور ریاست کے مضبوط ہونے کیلئے انتہائی ضروری ہوتا ہے اس لیے میڈیا کومزید مضبوط بنانا میری اولین ترجیح ہے۔

بھارتی یوم جمہوریہ کا جشن منافقت ہے، محبوبہ مفتی

میڈیا اور میڈیا سے وابستہ افراد میرے لیے نئے نہیں ہیں، مجھے بطورڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ سمیت دیگر عہدوں پر بھی میڈیا کیساتھ کام کرنے کا تجربہ ہے۔میرے دروازے میڈیا سے وابستہ افراد کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔میڈیا سے یہ کہتا ہوں کہ وہ حکومت کے حوالے سے جو بھی تبصرہ تجزیہ دینا چاہیں ،ضرور دیں لیکن حکومتی اقدامات کو بھی نمایاں کوریج دیں۔

حکومت تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جارہی ہے اور اس حوالے سے وزارت اطلاعات میںوزیر اعظم کی منظوری کے بعد ڈیجیٹل ونگ قائم کردیا گیا ہے جس کا کام جلد سب کو نظر آئے گا ۔ڈیجیٹلائزیشن اور نئی ایڈورٹائزنگ پالیسی پر میڈیا مالکان، ایڈیٹرز ،صحافتی تنظیموں کے نمائند گا ن کی سفارشات حاصل کی جائیں گی اور ان کی سفارشات کو شامل کر کے پالیسیز کو حتمی شکل دی جائے گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں نوجوانوں کو متحرک کرنے اور سیاست سے ہٹ کر معاشرے سے وابستہ مختلف مسائل کو زیر بحث لا کر ان کے حل کے حوالے سے مقامی یا قومی سطح پراجتماعی حکمت عملی کیلئے ملک کے تمام اضلاع میں نیشنل میڈیا سینٹرزقائم کیے جا رہے ہیں جہاں سیاست سے ہٹ کر ہر موضوع پر مختلف شعبوں کے ماہرین بحث کر سکیں گے جس کی مقامی ،علاقائی اور قومی میڈیا میں کوریج کی جائے گی ۔انھوں نے بتایاکہ ریڈیو پاکستان کی کوریج کو بڑھانے کیلئے اس کے سسٹمز کواپ گریڈ کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان ٹیلی ویثرن کے مقبول ڈرامہ سیریزکی پارٹ ٹو سیریز شروع کی جائیں گی جو قسط در قسط ناظرین کو دکھائی جائیں گی اس ضمن میں پی ٹی وی انتظامیہ تیزی سے کام کر رہی ہے۔

انفارمیشن گروپ کے افسران کی فارن پوسٹنگ کے سوال پر انکا کہناتھا کہ انفارمیشن گروپ کے افسران کی بیرون ملک سفارتخانوں میں پریس منسٹر ،پریس قونصلر اور پریس اتاشی تعیناتی کے عمل کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اسے حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو بھیجوایا جائے گا جن کی منظوری کے بعد ایک مہینے کے اندر تمام افسران کی بیرون ملک پوسٹنگ مکمل کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فارن پوسٹنگ میں 25فیصد پرائیویٹ سیکٹر کے کوٹے کے خلاف کیس میں انفارمیشن گروپ کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے جس کے نتیجے میں انفارمیشن گروپ کو پریس منسٹر ،پریس قونصلر اور پریس اتاشی کی مجموعی طور پر مزید6پوسٹیں مل گئی ہیں جن پر تعیناتی کے حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعداس کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا ۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔