بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » ظہور احمد برلاس ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات، نوٹیفیکیشن جاری

ظہور احمد برلاس ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات، نوٹیفیکیشن جاری

ظہور احمد برلاس ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات، نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی منظوری کے بعداسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر ترین افسر ظہور احمد برلاس کی وزارت اطلاعات ونشریات میں بطورایڈیشنل سیکرٹری تعیناتی کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

قبل ازیں اس پوسٹ کیلئے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21کے تین افسران کے ظہور احمد برلاس ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی کے نام پر مشتمل سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے ذریعے وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔

میڈیا سے حکومت کے بہترین تعلقات،مضبوط میڈیا کاقیام اولین ترجیحات ہیں،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات

جنھوں نے ظہور احمد برلاس کو ایڈیشنل سیکرٹری لگانے کی منظوری دیدی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری کی یہ پوسٹ کافی عرصے سے خالی ہے یہ پوسٹ سیکریٹریٹ گروپ کی ہے لیکن اس پر کبھی سیکرٹریٹ گروپ اور کبھی انفارمیشن گروپ کے افسر تعینات ہوتے رہے ہیں۔

سابق ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات زاہدہ پروین بھی انفارمیشن گروپ سے تھیں ۔ظہور احمد برلاس ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے، پیر کے روز وہ نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ قبل ازیں وہ انفارمیشن سے متعلقہ تمام اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ رواں سال کے وسط میں مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔