بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » انفارمیشن گروپ گریڈ 20کے افسر اخترمنیرکو پریس سیکرٹری صدر مملکت لگانے کی منظوری

انفارمیشن گروپ گریڈ 20کے افسر اخترمنیرکو پریس سیکرٹری صدر مملکت لگانے کی منظوری

انفارمیشن گروپ گریڈ 20کے افسر اخترمنیرکو پریس سیکرٹری صدر مملکت لگانے کی منظوری

اسلام آباد ( صدائے سچ نیوز) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر اختر منیر کوصدر پاکستان عارف علوی کا پریس سیکرٹری لگانے کی منظوری دے دی ہے،

قبل ازیں صدر پاکستان عارف علوی نے انفارمیشن گروپ کے مختلف افسروں کے پریس سیکرٹری کی پوسٹ کے انٹرویوز کرنے کے بعد اختر منیر کو اس پوسٹ کے لیے فائنل کیا تھا اس حوالے سے ایسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارت اطلاعات ونشریات کی سمری وزیراعظم کو حتمی منظوری کے لیے بھجوائی تھی ۔

ظہور احمد برلاس ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات، نوٹیفیکیشن جاری

اب اس حوالے سے وزارت اطلاعات ونشریات نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔1994 میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے انفارمیشن گریڈ 20 کے افسر اختر منیر کا شمار انفارمیشن گروپ کے قابل افسروں میں ہوتا ہے۔

اس وقت وہ ڈائریکٹرمیڈیا وزارت خزانہ کام کررہے تھے ۔ قبل ازیں  ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ ،ایگزیکٹر ڈائریکٹر اے پی پی،ڈپٹی پریس دجسٹرار،پریس قونصلر افغانستان ،ڈائریکٹر ایڈمن پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر منسٹری آف ڈیفنس، ڈپٹی ڈائریکٹر پی ٹی سی ایل، اور مختلف وفاقی وزراء کیساتھ پی آر او سمیت اہم عہدوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔