بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » راولپنڈی،8ویں کے امتحانات، پرنسپل باپ کے سکول کے بچوں کے امتحانی سنٹرمیں بیٹا ڈپٹی سپریٹنڈنٹ تعینات

راولپنڈی،8ویں کے امتحانات، پرنسپل باپ کے سکول کے بچوں کے امتحانی سنٹرمیں بیٹا ڈپٹی سپریٹنڈنٹ تعینات

روزنامہ صدائے سچ کی نشاندہی پر بیٹے کوہٹادیاگیا

راولپنڈی،8ویں کے امتحانات، پرنسپل باپ کے سکول کے بچوں کے امتحانی سنٹرمیں بیٹا ڈپٹی سپریٹنڈنٹ تعینات

راولپنڈی(صدائے سچ نیوز)پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے تحت 4فروری سے شروع ہونیوالے 8ویں جماعت کے امتحانات میں مبینہ طورنقل کرانے کیلئے یا محض اتفاق سے باپ کے سکول کے طلباء کے امتحانی سنٹرمیں بیٹے کو ڈپٹی سپریٹنڈنٹ لگادیا گیا،روزنامہ صدائے سچ کی نشاندہی پرچیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کافوری ایکشن ،ڈپٹی سپریٹنڈنٹ کو فوری ہٹادیا

تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے تحت 4فروری سے شروع ہونیوالے 8ویں جماعت کے امتحانات میں ابھی تک تین پیپرز ہوچکے ہیں گورنمنٹ ہائی سکول تعلیم القرآن قائد آباد میں مبینہ طورریذیڈنٹ انسپکٹر اورسپریٹنڈنٹ کے تعاون سے بچوں کونقل کرانے کی کوشش کی گئی جس کو ڈپٹی سپریٹنڈنٹ تعظیم اخترجو کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پنڈوڑہ میں بطورای ایس ٹی نے روکنے کی کوشش کی تومبینہ طورپر محکمہ کی ملی بھگت سے انہیں ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیااورجوڈپٹی سپریٹنڈنٹ انکی جگہ لگایا گیا ان کا نام ثاقب ثاقب لودھی ہے جوکہ گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول کیرج فیکٹری کے ہیڈماسٹر عمارالحسن لودھی کے بیٹا ہے باپ کے سکول کے طلباء جہاں امتحانات دے رہے ہیں وہاں ان کا بیٹا امتحان لے رہا ہے ۔

انڈیا: کرناٹک میں نقل سے روکنے کے لیے کالج طلبہ کو گتے کے ڈبے پہنا دیے گئے

اس حوالے سے جب سپریٹنڈنٹ محمد ایاز سے بات کی گئی تو انہوں نے صدائے سچ کو بتایا کہ میں توکوٹلی ستیاں آیا ہوں میرااس معاملے سے کوئی تعلق نہیں یہ ڈیوٹی جس نے لگائی اس کا جواب بھی وہ ہی دے سکتا ہے ،جبکہ ریذیڈنٹ انسپکٹر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تعلیم القرآن قائد آباد عبدالخالق نے صدائے سچ کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ میں توصرف اس سکول کا پرنسپل ہوں اس حوالے سے قانون کیا کہتا ہے میں نہیں جانتا ۔

دونوں افسران اس حوالے سے مدلل جواب دینے سے قاصررہے ،اس حوالے سے جب روزنامہ صدائے سچ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی اعظم کاشف سے رابطہ کیا توانکا کہنا تھا امتحانات کا فول پروف سسٹم ہے نقل کرانے کاتو سوچابھی نہیں جاسکتا،میں اس حوالے سے چیک کرتا ہوں ایسا نہ ہوتا ہے اورنہ ہونا چاہیے

بعدازاں انہوں نے بیس منٹ کا وقت لیا کہ دوبارہ آپ کو صورتحال سے آگاہ کرتا ہوں کچھ دیر بعدانہوں نے فون کرکے بتایا کہ فوری طور پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ثاقب لودھی کو وہاں ڈیوٹی سے ہٹادیا گیا ہے جبکہ جس ہٹائی گئی ڈپٹی سپریٹنڈنٹ تعظیم اخترکے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انہوں نے بیماری کی وجہ سے چھٹیاںلے لی ہیں۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔