بنیادی صفحہ » ایکسکلوسوز » کرونا وائرس کے خوف سے اخبارات ،ٹی وی چینلز بند نہیں کرینگے،سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبرحسین درانی

کرونا وائرس کے خوف سے اخبارات ،ٹی وی چینلز بند نہیں کرینگے،سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبرحسین درانی

اخبارات کرونا وائرس کے پھیلائو کا قطعاََ ذریعہ نہیں اس لیے ان کی پرنٹنگ پر پابندی عائد نہیں کی جائیگی،۔ اس وقت اخبارات اور نیوز چینلز ہی مستند معلومات کا واحد ذریعہ ہیں

موجودہ حالات میں میڈیا پر عوام کو کرونا وائرس کے آگاہی دینے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،میڈیا کرونا سے بچائو کے حوالے سے حکومتی ہدایات من وعن عوام تک پہنچائے

انفارمیشن منسٹری سائبرونگ کے ایک ملازم میں کرونا وائرس کی تشخیص، ہر ممکن مدد کیلئے ہدایات جاری، افریقی ممالک کیلئے انفارمیشن گروپ افسران کیلئے پریس قونصلر، پریس اتاشی کی 5 نئی سیٹیں تخلیق

قبل ازیں انفارمیشن گروپ کے11 افسران کی بطورپریس قونصلر،5 کی بطور پرفارن پوسٹنگ سمری پر سوالات کے جوابات وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوادیے ، آئی ایم آئی نیوز ایجنسی ” کو خصوصی انٹرویو

کرونا وائرس کے خوف سے اخبارات ،ٹی وی چینلز بند نہیں کرینگے،سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبرحسین درانی

اسلام آباد(انٹرویو:آئی ایم آئی)وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ اخبارات کرونا وائرس کے پھیلائو کا قطعاََ ذریعہ نہیں ، اس لیے اخبارات کی پرنٹنگ پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی اور نہ ہی ٹی وی چینلز کو بند کیاجائے گا ۔

” آئی ایم آئی نیوز ایجنسی ” سے خصوصی انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ تاہم کورونا وائرس کی عالمی وباء پھیلنے کے بعدموجودہ حالات میں میڈیا کی اہمیت پہلے سے بھی بڑھ گئی ہے اس لیے اخبارات یا ٹی وی چینلز کی بندش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

اس وقت اخبارات اور نیوز چینلز ہی مستند معلومات کا واحد ذریعہ ہیں۔موجودہ حالات میں میڈیا پر عوام کو کرونا وائرس کے آگاہی دینے کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ میڈیا کوچاہیے کہ کرونا سے بچائو کے حوالے سے حکومتی ہدایات من وعن عوام تک پہنچائے۔

میڈیا سے حکومت کے بہترین تعلقات،مضبوط میڈیا کاقیام اولین ترجیحات ہیں،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات

ابھی تک وزارت اطلاعات ونشریات کے سائبرونگ کے ایک ملازم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جس کی ہر ممکن مدد کے لیے ہدایات جاری کردی ہیںاور متعلقہ افسران متاثرہ ملازم سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔

وزارت اطلاعات اور اس کے تمام ذیلی اداروں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ،پی ٹی وی، اے پی پی، پی سی پی، ریڈیوپاکستان وغیرہ کے کسی افسر، ملازم یا ان کے خاندان کے کسی فرد میں خدانخواستہ کرونا کی علامات ہوں یا اس کا کرونا ٹیسٹ مثبت آجائے تووہ جوائنٹ سیکرٹری مستعین احمد علوی یا ان کے دفتر سے رابطہ کرے، علاج معالجے کے سلسلے میں اس کی بھرپور مدد کی جائے گی ۔ موجودہ صورتحال سے ہم خوفزدہ نہیں،ہمیںکرونا سے ڈرنا نہیں ، لڑنا ہے ۔

ہمارے تمام ادارے کرونا کے بعد بھی معمول کے مطابق لیکن کرونا سے بچنے کے لیے احتیاطی ایس او پی کے تحت اپنا کام کر رہے ہیں۔ اکبردرانی جو قبل ازیں چیف سیکرٹری پنجاب اور مختلف وزارتوں ، ڈویژنوں کے سیکرٹری کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں کا کہنا تھا کہ گو وزارت اطلاعات اور اس کے ذیلی اداروں میں افسران وملازمین کی تعداد بہت زیادہ نہیں لیکن اس میں میڈیا سے متعلقہ انتہائی قابل ،تجربہ کار افسران کی بڑی تعداد کام کررہی ہے۔

جن میں کئی افسران ایسے ہیں جن کا تجربہ 30سال یا اس سے بھی زیادہ ہے۔ وزارت خارجہ نے افریقی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں میں انفارمیشن گروپ کے افسران کے لیے پریس قونصلر، پریس اتاشی کی نئی پانچ سیٹیں پیداکرنے بارے رائے طلب کی ہے۔ جس پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

قبل ازیں بھی انفارمیشن گروپ کے گریڈ 19کے11 افسروں کی بطورپریس قونصلر اورگریڈ18 کے5افسروں کی بطور پرفارن پوسٹنگ کی سمری پر سوالات کے جوابات وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوادیے تھے، اگر مزید سوالات آئے تو ان کے جوابات بھی بھجوادیں گے۔

پریس قونصلرز اور پریس اتاشی کے سٹیشن کے طے کرنے کے حوالے سے میرٹ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ جن افسران کی پہلے اچھے سٹیشنز پر بطور پریس قونصلر یا پریس اتاشی فارن پوسٹنگ ہوئی تھی ،انھیں اب اس طرح کے سٹیشنز نہیں ملیں گے۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد تمام افسروں کی فارن پوسٹنگ کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا۔

x

Check Also

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

شمالی وزیرستان: دہشت گردوں کا فوجی چیک پوسٹ پر حملہ

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے پاک فوج کی غریوم چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔