بنیادی صفحہ » تازہ ترین » جسٹن لینگر کی شائقین کے بغیر میچز کی حمایت

جسٹن لینگر کی شائقین کے بغیر میچز کی حمایت

آسٹریلیا(صدائے سچ نیوز)ہیڈ کوچ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم جسٹن لینگر کی جانب سے شائقین کے بغیر میچز کی حمایت کی گئی ہے ۔

جسٹن لینگر کا شائقین کے بغیر میچز کی حمایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسٹیڈیمز میں اگر کراؤڈ نہیں آتا تو یہ پریشانی کی بات نہیں ہے۔

جسٹن لینگر نے کہا ہے کہ صحت کے عالمی بحران میں کھلاڑی بغیر تماشائیوں کے عادی ہو سکتے ہیں، طبی ماہرین اگر بند اسٹیڈیمز میں اجازت دے دیتے ہیں تو یہ بڑا قدم ہو گا۔

آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر نے مزید کہا ہے کہ کھلاڑی جب کم عمر ی میں کھیلنا شروع کرتے ہیں تو تب بھی کراؤڈ نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال جاری ہے جبکہ متعدد ممالک نے نیشنل انٹرنیشنل میچز بھی منسوخ کر دیئے ہیں۔

x

Check Also

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی ملک میں صورتحال کو مدد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔