بنیادی صفحہ » تازہ ترین » سری لنکن کھلاڑیوں نے باغبانی کا مشغلہ اپنالیا

سری لنکن کھلاڑیوں نے باغبانی کا مشغلہ اپنالیا

سری لنکن کھلاڑیوں نے باغبانی کا مشغلہ اپنالیا

کولمبو(صدائے سچ نیوز)سری لنکن کھلاڑیوں نے آئیسولیشن کے دوران باغبانی کا مشغلہ اپنا لیا ، ایم سی سی کے صدر کمار سنگاکار کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پھل دار درختوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں ، انہوں نے دوسروں کو بھی باغبانی کا مشورہ دے دیا۔

سری لنکن کرکٹرز دیموتھ کرونا رتنے، دنیش چندیمل اور تھیسارا پریرا بھی ان دنوں باغبانی میں مصروف ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز مشکل وقت میں احتجاج کا راستہ نہ اپنائیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

کورونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں ، کھلاڑی بھی اپنے گھروں تک محدود ہیں ، ایسے میں سری لنکن کرکٹرز نے باغبانی کا مشغلہ اپنالیا ہے،انہوں نے پودے لگائےجن کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں ۔

ایم سی سی کے صدر اور سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا کہتے ہیں کہ وہ اپنے پھل دار درختوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں ، انہوں نے سب کو مشورہ دیا کہ وہ باغبانی کریں ، اور عالمی وباء کا مقابلہ کرنے لیےگھروں میں رہیں۔

x

Check Also

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی ملک میں صورتحال کو مدد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔