عمران وزیر نئی دہلی میں پریس منسٹر،مریم شیخ نیویارک،حامد رضا وٹواوٹاوا،دانیا گیلانی پیرس،دائود احتشام برسلزمیں پریس قونصلر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے
محمد سلیم سنگاپور،شازیہ سراج دبئی ،فرخ رفیق ٹوکیو،فصیح اللہ ڈھاکہ،عنبرین گل شاہدکی تہران میں پریس قونصلر تعیناتی کی منظوری
ملیحہ شاہد واشنگٹن،سائرہ رضا بیجنگ،فیصل الیاس قاہرہ،کلثوم قیصر سری لنکا اورجمیل بیٹو کو نئی دہلی میں پریس اتاشی لگانے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ،سید تبسم عباس شاہ )وزیراعظم آفس نے انفارمیشن گروپ کے 16افسران کی فارن پوسٹنگ کی منظوری دیدی ہے۔جس کے مطابق انفارمیشن گروپ کی گریڈ 20 کی افسر عمرانہ وزیر کو بھارت میں پریس منسٹر کی خالی پوسٹ پر لگانے کی منطوری دی ہے جبکہ انفارمیشن گروپ گریڈ 19کے 10افسران کو مختلف ممالک میں پریس قونصلر لگانے کی منظوری دی گئی ہے۔
ان افسران میں مریم شیخ نیویارک میںجہاں اس وقت کوئی پریس قونصلر نہیں، حامدرضاوٹو اوٹاوا کینیڈا میں ندیم حیدر کیانی ،دانیال سلیم گیلانی پیرس میں قمربشیر ،حمزہ سلیم گیلانی جدہ میں ارشد منیر،دائوداحتشام برسلز میں سعیدہ سلطانہ رضوی،شازیہ سراج دبئی میں عاشق شیخ،فرخ رفیق ٹوکیو میں اشفاق خلیل،محمد سلیم سنگاپور،فصیح اللہ ڈھاکہ میں،اورنگزیب ہرل اورعنبرین گل شاہد تہران میں برج لال کی جگہ پریس قونصلر کی ذمہ داری سنبھالیں گی۔
فرخ رفیق دانیال سلیم حامدرضاوٹو محمد سلیم فصیح اللہ دائوداحتشام
اس کے علاوہ پریس قونصلر کی ایک پوسٹ کابل کی ہے جہاں تمام افسران نے سیکیورٹی صورتحال اور نان فیملی سٹیشن ہونے کی وجہ سے جانے سے انکارکردیا ہے۔اس لیے اس پوسٹ پر تقرری کافیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔
انفارمیشن گروپ کے گریڈ 18کے 10افسران کو گریڈ19میں ترقی دینے کافیصلہ
پریس اتاشی کی پانچ پوسٹوں پرانفارمیشن گروپ کے گریڈ 18 کے جن افسران کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے ان میںملیحہ شاہد واشنگٹن میں ذوبیعہ مسعود، سائرہ رضا بیجنگ میں حنافردوس، فیصل الیاس قاہرہ میںشہاب حامد، کلثوم قیصر سری لنکا کولمبو میںانتصار سلہری، محمدجمیل بیٹو نئی دہلی میں خواجہ معاذ کی جگہ پریس اتاشی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
قبل ازیں اس ضمن میںوزارت اطلاعات ونشریات نے مذکورہ افسران کی فارن پوسٹنگ کی سمری وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بھجوائی تھی۔ جس کی مجوزہ پوسٹنگ پلان میں کچھ پر ردوبدل کرکے حتمی حکمنامہ وزارت اطلاعات ونشریات کے ڈائریکٹرجنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کو موصول ہوگیاہے۔جومذکورہ افسران کے متعلقہ ممالک سے ویزہ پراسیس سمیت دیگر دستاویزات کی تیاری شروع کردے گا۔
اس حوالے سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات ونشریات اکبرحسین درانی پہلے ہی واضح حکم دے چکے ہیں کہ وزیراعظم کی منظوری کے فورا بعدتمام افسران کی پوسٹنگ کے پراسیس کے عمل کو فوری طور پر مکمل کیاجائے۔
عاصم کھچی ڈپٹی ڈی جیPID،منظورمیمن DGمیڈیا،کاشف زمان ڈی جی DEMP
قبل ازیں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سربراہی میںسیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر حسین درانی ،سیکرٹری /ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن،سیکرٹری / ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ،سیکرٹری/ ایڈیشنل سیکرٹری کامرس ڈویثرن،ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات اورڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل ونگ پر مشتمل کمیٹی نے انٹرویو کیا تھا جبکہ 49افسران جن میں عمرانہ وزیر،حامد رضا وٹو ، مریم شیخ ،شازیہ سراج ، فرخ رفیق ، دائود احتشام،طاہر نواز، حمزہ گیلانی، محمد سلیم ،دانیال سلیم گیلانی ،عمبرین گل شاہد، عامر رضا ملک ،فصح اللہ خان ،شفقت عباس،طاہرہ سیدہ،کنول افتخار ،سجیلا نویداور رئیس عادل سر فہرست ہیں جبکہ پریس اتاشی کی 5پوسٹوں کیلئے انفارمیشن گروپ گریڈ 18 کے 31افسران جن میں حنا خالد ،سیدہ سارہ رضا، ملیحہ شاہد ،لیق احمد باجوہ،ثاقب ممتاز، کلثوم قیصر ،نریتا فرحان،فیصل الیاس،عدنان اکرم باجوہ ،طارق اسد، عطہر زیب عباسی، اقدس شوکت علی ،عتیق الرحمن ،محمد صغیر احمدوٹو ،ضیغم عباس،قادر یار خان، محمد اعجاز،محمد صالح، عمر لیاقت ، سیدہ عدیلہ رباب کاظمی ، جمیل احمد خان ،فرحان سکندر ،عظمی ارجمند ،اسد اللہ چٹھا ، شاہد عمران رانجھا ، سدرہ حسین، علی شہزاد ، عائشہ ارشاد ، عشرت اختر اور سعدیہ نعمان شامل ہیں ،کے مابین فارن پوسٹنگ کے لیے مقابلہ تھا۔