
لاہور(صدائے سچ نیوز)کورونا وائرس کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈان کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل نے اپنے گھر میں ہی ورک آٹ شروع کردیا ہے اور سخت ٹریننگ کرکے وقت گزارنے لگے۔
چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے کورونا وائرس نے عالمی وبا کی شکل اختیار کرلی ہے جس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
اس جان لیوا وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جہاں دنیا بھر میں لوگوں کو گھروں میں رہنے کا کہا جا رہا ہے وہیں پاکستان سمیت کئی ممالک لاک ڈاؤن ہیں۔
لاک ڈاؤن کی ایسی ہی صورتحال میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی گھروں میں تنہائی اختیار کرلی ہے اور قرنطینہ میں جانے کے بعدخود کو فٹ رکھنے میں مصروف ہیں۔
ایسے میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل نے بھی مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ورک آؤٹ ایٹ ہوم کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گھر پر سخت اور منفرد انداز میں ٹریننگ میں اپنا وقت گزار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک 203 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جس میں 1 لاکھ 2 ہزار سے زائد اموات اور 17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 76 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔