
لاہور(صدائے سچ نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے متحرک اور مقبول ترین فرنچائز نے کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے دوران بھی نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کا اپنا سفر نہ روکا۔
ایک منفرد ورچوئل ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام ’قلندر کے اسکندر‘ متعارف کروا دیا۔
ڈائریکٹر لاہور قلندرز عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 8 ہفتوں کے پروگرام میں 4 باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا۔
LOC پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ،2سال کا بچہ شہید، 4شہری زخمی
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سطح کے انڈر 23 فاسٹ بولرز، بیٹسمین، اسپنرز اور وکٹ کیپرز اپنی ویڈیوز بھیجیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تجربہ کار کوچز انہیں شارٹ لسٹ کریں گے جبکہ اس دوران شائقین کی رائے بھی لی جائے گی
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 64 کھلاڑی منتخب کریں گے، پھر مرحلہ وار چار کا انتخاب ہو گا۔
عاقب جاوید نے بتایا کہ ڈپارٹمنل کرکٹ ختم ہونے سے 2 ہزار فیملیز متاثر ہوئیں، مستحق کرکٹرز کی امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہو ئے ہیں تاہم امید ہے کہ جب بھی میچز ہوں گے پلے آف سے شروع ہوں گے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ کسی کو گراؤنڈ یا پارک میں ویڈیوز بنا کر بھجوانے کی ترغیب نہیں دے رہے، تاہم جہاں آسانی ہو وہاں ویڈیو بنائی جا سکتی ہے جبکہ کھلاڑی پرانی ویڈیوز بھی بھیج سکتے ہیں۔