بنیادی صفحہ » تازہ ترین » بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ ملتوی کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ ملتوی کردی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ ملتوی کردی

نئی دہلی(صدائے سچ نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈین پریمیئر لیگ 2020 غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے۔ یاد رہے کہ آئی پی ایل کا آغاز 29 مارچ سے شیڈولڈ تھا، تاہم اسے کرونا وائرس کے پھیلائو کی وجہ سے 15 اپریل تک ملتوی کیا گیا تھا۔

 لیکن کرونا وائرس کی وبا کے دنیا بھر میں پھیلنے اور بھارت میں بھی اس حوالے سے 3 مئی تک توسیع شدہ لاک ڈاؤن صوتحال کے تناظر میں بی سی سی آئی نے اس منافع بخش کرکٹ لیگ کو تاحکم ثانی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا: دنیا بھر میں21 لاکھ سے زیادہ مریض، 1 لاکھ 37 ہزار ہلاک

یہ بھی کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی اس حوالے سے ستمبر اکتوبر میں کرانے یا نہ کرانے پر غورکرسکتی ہے۔ تاہم اس سلسلے میں کسی بھی فیصلے کا انحصار عالمی صورتحال پر ہوگا۔

 کرکٹ بورڈ کا یہ فیصلہ اسکے اگلے روز سامنے آیا جب پندرہ اپریل کو وزیراعظم مودی نے 24 مارچ سے جاری لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتے سے زیادہ وقت تک توسیع کا فیصلہ کیا، اس سے قبل بی سی سی آئی نے منگل کو تمام آٹھ فرنچائز کو ایونٹ کے التوا کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا۔

x

Check Also

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی ملک میں صورتحال کو مدد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔