بنیادی صفحہ » تازہ ترین » ووہان، کورونا کے تمام مریض اسپتال سے ڈسچارج

ووہان، کورونا کے تمام مریض اسپتال سے ڈسچارج

ووہان، کورونا کے تمام مریض اسپتال سے ڈسچارج

ووہان(صدائے سچ نیوز)چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے تمام مریضوں کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق ووہان میں اب کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد صفر ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق چین کے شہر ووہان میں کورونا وائرس کے 46 ہزار 452 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ ووہان میں کورونا وائرس سے 3 ہزار 869 اموات ہوئیں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 21 ہزار 439 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 لاکھ 3 ہزار 289 ہوگئیں۔

x

Check Also

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی ملک میں صورتحال کو مدد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔