بنیادی صفحہ » تازہ ترین » برطانیہ کا پاکستان سے شہریوں کو لانے کیلئے 9چارٹر فلائٹس چلانےکا اعلان

برطانیہ کا پاکستان سے شہریوں کو لانے کیلئے 9چارٹر فلائٹس چلانےکا اعلان

برطانیہ کا اپنے شہریوں کو پاکستان سے لانے کیلئے 9چارٹر فلائٹس چلانےکا اعلان

برطانیہ(صدائے سچ نیوز)برطانیہ نے پاکستان سے اپنے شہریوں کو واپس لانے کے لیے 9 چارٹر فلائٹس چلانے کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی ذرائع کے مطابق 9 چارٹر فلائٹس سے 2250 سے زائد برطانوی شہریوں کو پاکستان سے واپس برطانیہ لایا جائے گا۔

برطانوی ذرائع کے مطابق 30 اپریل کو کراچی تا لندن اور اسلام آباد سے مانچسٹر پرواز چلائی جائے گی جبکہ یکم مئی کو لاہور تا لندن اور اسلام آباد سے مانچسٹر پرواز چلائی جائے گی۔

ووہان، کورونا کے تمام مریض اسپتال سے ڈسچارج

اِس کے علاوہ 2 مئی کو اسلام آباد اور لاہور سے مانچسٹر کے لیے ایک ایک پرواز چلائی جائے گی جبکہ 4 مئی کو اسلام آباد سے لندن کے لیے پرواز چلائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق 5 مئی کو لاہور اور اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ایک ایک پرواز چلائی جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فضائی آپریشن بند ہیں لیکن خصوصی پروازوں کے ذریعے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس وطن لایا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں پھنسے بیرون ممالک کے شہریوں کو واپس اُن کے وطن پہنچایا جارہا ہے۔

x

Check Also

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی ملک میں صورتحال کو مدد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔