بنیادی صفحہ » پاکستان » اہل علاقہ کی شکایات پر کالیکس روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا

اہل علاقہ کی شکایات پر کالیکس روڈ کی تعمیر کا افتتاح کر دیا گیا

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز)اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈئیر اعجاز قمر کیانی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی عمر سعید چوہدری کے ہمراہ عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کالٹیکس روڈ کی تعمیر کا افتتاح کردیا جبکہ اس عمل سے شہریوں کو نقل و حرکت کرنے میں آسانی ہوگی اور ٹریفک کہ روانی بھی مزید بہتر ہوجائیگی جبکہ اس عمل سے چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے حسن میں بھی اضافہ ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر نے افتتاح تقریب کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایم این اے عامر کیانی کی جانب سے خصوصی گرانٹ پر ان کو شکریہ ادا کیا گیا۔

اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر اعجاز قمر کیانی کا کہنا تھا کہ کالٹکس روڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز, کالٹیکس روڈ عرصہ دراز سے خستہ حالت میں تھی بارش کی وجہ سے روڈ پر جگہ جگہ کھڈے پڑے ہوے تھے جس کی وجہ سے روڈ پر ٹریفک کا رش رہتا تھا لمبی لمبی لانز لگ جاتی تھی لوگوں کا گزرنا مشکل تھا اہل علاقہ کی شکایات پر روڈ کا تعمیراتی کام شروع کیا ۔

اسٹیشن کمانڈر برگیڈیر اعجاز قمر کیانی اور س ای او چکلالہ کینٹ عمر سعید چوہدری نے کام کی بریفنگ لی اور کام شروع کروایا۔ روڈ کی لمبای 1 کلومیٹر اور چوڑای 40 فٹ ہو گی۔ روڈ کی دونوں اطراف میں پانی کے نکاس کے لیے نالہ بنایا جاے گا۔ روڈ کا کام 25 جون تک مکمل کیا جایگا۔

روڈ کا معیار قام رکھنے کے لیے اس کا ڈزان ای این سی سے کروایا۔ اس موقع پر ای این سی برانچ کے کرنل ڈاکٹر انوار اور میجر امجد بھی موجود تھے روڈ کی تعمیر کا کام بھی ای این سی کی ٹیم کی نگرانی میں ہوگا۔ اس کام کی تخمینہ لاگت 5 کروڑ روپے ہے۔

اس موقعہ پر چکلالہ کینٹ کے ایڈیشنل سی ای او ڈاکٹر علی رضا ,انجیبرنگ برانچ, اور ٹھیکدار شفاعت اللہ بھی موجود تھے۔

x

Check Also

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی ملک میں صورتحال کو مدد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔