بنیادی صفحہ » پاکستان » خورشید عالم نے وزیر اعظم کے COVID-19 امدادی فنڈ2020میں رضا کارانہ طور پر ایک دن کی بیسک سیلری دینے پر این بی پی مینجمنٹ اور ملازمین کا شکرگزار

خورشید عالم نے وزیر اعظم کے COVID-19 امدادی فنڈ2020میں رضا کارانہ طور پر ایک دن کی بیسک سیلری دینے پر این بی پی مینجمنٹ اور ملازمین کا شکرگزار

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)نیشنل بینک آف پاکستان کے ملازمین نے وزیر اعظم کےCOVID-19 ریلیف فنڈ میں کورونا وائرس کے وبائی مرض میں مقابلہ کرنے والی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے 20 ملین روپے کی شکل میں رضا کارانہ طور پر ایک دن کی بیسک سیلری دی۔

وزیر اعظم کے معاون خاص(فوکل پرسن) جناب خورشید عالم نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹ میں این بی پی کے وزیر اعظم  COVID-19ریلیف فنڈ 2020میں فراخدلی سے معاشی طور پر کمزور اور افراد کے لئے امداد دینے اور پاکستان کے اس وباء کے خلاف لڑائی کے عمل کی تعریف کی ۔این بی پی کے اسٹاف کا یہ عمل قومی مقاصد میں حصہ لینے کے لئے بینک کی روایت اور ساکھ کا تسلسل ہے۔ بینک اور اس کے ملازمین قومی مفاد کے معاملات میں ہمیشہ فراخدلی سے حصہ ڈالنے میں آگے رہتے ہیں۔ آج نوول کورونا وائرس(COVID-19وبائی مرض) سے ملک کو خطرہ لاحق ہے۔

ذمہ دار کارپوریٹ شہریوں کی حیثیت سے توقعات پر قائم رہتے ہوئے بینک کے ملازمین معاشرے کی مشکلات میں پھنسے اور غیر مراعات یافتہ طبقے کے ساتھ اپنی تنخواہ بانٹنے کے لئے ایک بار پھر کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ کنٹری بیوشن این بی پی کے کارپوریٹ ڈونیشن80ملین سے زائد تھی جو اس کے سی ایس آر پروگرام کے تحت تقسیم کی جا رہی ہے۔این بی پی نے اپنی تمام برانچز میں حفاظتی اقدامات اٹھائے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ COVID-19لاک ڈائون کی مدت کے دوران اس کا وسیع تر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کام کرتا رہے۔

x

Check Also

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی ملک میں صورتحال کو مدد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔