بنیادی صفحہ » پاکستان » کوئٹہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی، 156 دکانیں سیل

کوئٹہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی، 156 دکانیں سیل

کوئٹہ: لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کارروائی، 156 دکانیں سیل

کوئٹہ (صدائے سچ نیوز)کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے اسمارٹ لاک ڈان کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں تیز کردیں، 156 دکانیں سیل کرکے 64 افراد کو گرفتار جبکہ 158 گاڑیوں کا چالان کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 156 دکانیں سیل کی گئیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹس نے 463 گاڑیوں کو چیک کرکے 158 گاڑیوں کو بلاوجہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چالان کیا جبکہ 64 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

x

Check Also

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی ملک میں صورتحال کو مدد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔