بنیادی صفحہ » پاکستان » تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،پولیس نے درجنوں ریڑیاں قبضے میں لے لیں

تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،پولیس نے درجنوں ریڑیاں قبضے میں لے لیں

تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ،پولیس نے درجنوں ریڑیاں قبضے میں لے لیں

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز)چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ انفورسمنٹ نے عید الفطر سے قبل حکومتی قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے چھاونی کے مختلف مقامات پر ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا کرنے سمیت تجاوزات کا سبب بنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران درجنوں ریڑیاں قبضہ میں لیکر سٹرک کو ٹریفک کی روانی کیلئے کلئیر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیشن کمانڈر راولپنڈی بریگیڈئیرقمر اعجاز کیانی اور ایڈیشنل سی ای او ڈاکٹر علی رضاچکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے احکامات پر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ انفورسمنٹ نے جھنڈا چیچی کے علاقے میں آپریشن کرتے ہویے درجنوں ریڑیاں قبضہ میں لے لی ہیں جبکہ اس عمل سے ٹریفک کے روانی میں بہتری سمیت شہریوں کو پیدل چلنے میں آسانی ہوگی

ترجمان کینٹ بورڈ کے مطابق چھاؤنی میں غیر قانونی تجاوزات کی ہرگز اجازت نہیں ہے جبکہ ان احکامات پر عمل پیرا نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

x

Check Also

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

عالمی وبا کورونا وائرس کی ملک میں صورتحال کو مدد نظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔