بنیادی صفحہ » پاکستان » کراچی: کینٹ اسٹیشن کے اندر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا

کراچی: کینٹ اسٹیشن کے اندر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا

کراچی: کینٹ اسٹیشن کے اندر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا

کراچی(صدائے سچ نیوز)کراچی کینٹ اسٹیشن کیاندر گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا، اسٹیشن پر مسافروں کی قطار لگ گئی۔

ڈی ایس ریلوے ارشد سلام خٹک نے کینٹ اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماسک پہنے بغیر کسی کو بھی اسٹیشن آنے کی اجازت نہیں دی جارہی، اسٹیشن کےاندر مسافروں پر جراثیم کش اسپرے بھی کیا جارہا ہے۔

ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ اسٹاف کے لیے سینٹائزر، ماسک اور گلوز کے خصوصی انتظامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین سروس کی بحالی کے تناظر میں سخت حفاظتی انتظامات کیےگئے ہیں۔

وفاقی حکومت کا ٹیلی ہیلتھ پورٹل بنانے کا فیصلہ

ارشد سلام خٹک نے کہاکہ مسافروں کو بھی ہدایت پر عمل کے بعد ہی اسٹیشن آنے کی اجازت دی جارہی ہے، دوران سفر بھی مسافروں کا چیک اپ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو ایک گھنٹے پہلے اسٹیشن آنے کی اجازت ہوگی، مسافروں کے لیے ہر ٹرین میں آئیسولیشن وارڈ بھی قائم کیا گیا ہے۔ طبیعت خراب ہونےکی صورت میں علاج و معالجےکی سہولت بھی موجود ہے۔

ڈی ایس ریلوے ارشد سلام خٹک نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پلیٹ فارم اور اسٹیشن کے دوسرے حصوں کے فرش کو بھی دھویا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیشن پر ڈس انفیکشن گیٹ بھی نصب کیا گیا ہے۔

اسٹیشن میں داخل ہونے والے مسافروں کا ٹیمپریچر بھی چیک کیا جارہا ہے، مسافروں کے ساتھ کسی کو اسٹیشن آنے کی اجازت نہیں ہے۔ 

x

Check Also

نیلی سبز الجی کے پیوند سے زخم تیزی سے بھرنے لگے

نیلی سبز الجی کے پیوند سے زخم تیزی سے بھرنے لگے

بعض افراد کے زخم لاکھ کوشش کے باوجود ٹھیک نہیں ہوپاتے جس کی وجہ ذیابیطس، خون کی متاثرہ روانی یا دیگر عوامل ہوسکتے ہیں۔ اس طرح زخم پر لگے کٹ اور جلنے کے بعد بھی وہ صحتیاب نہیں ہوپاتے۔ بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ متاثرہ حصے یا ہاتھ ، پیر یا انگلی کو کاٹنا بھی پڑتا ہے۔