بنیادی صفحہ » پاکستان » کراچی: کل سے دو اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز

کراچی: کل سے دو اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز

کراچی: کل سے دو اضلاع میں پولیو مہم کا آغاز

کراچی(صدائے سچ نیوز)پاکستان پیڈیاٹیرک ایسوسی ایشن (پی پی اے) نے کہا ہے کہ کل سے کراچی کے دو اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی جارہی ہے۔

پاکستان پیڈیاٹیرک ایسوسی ایشن کے مطابق یہ مہم بلدیہ، اورنگی اور نارتھ ناظم آباد میں کی جائے گی جو 24 جولائی تک جاری رہے گی۔

پی پی اے نے بتایا کہ کراچی کے علاقے لیاقت آباد اور سائٹ میں بھی مہم 24 جولائی تک جاری رہے گی۔

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پانچ سال تک کے 2 لاکھ 60 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

پی پی اے کے مطابق کورونا وبا کے باعث مارچ سے پولیو مہم نہیں ہوسکی تھی، مہم میں وقفے کے باعث بچوں میں قوت مدافعت میں کمی واقع ہو رہی ہے۔

پی پی اے کا کہنا ہے کہ والدین اس مہم میں اپنے بچوں کو ضرور پولیو کے قطرے پلوائیں۔

x

Check Also

وزارت اطلاع+ات کے سابق ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

وزارت اطلاعات کے ملازم کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز)حواکی ایک اور بیٹی سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگئی،والدین کی ...